عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

انّا للہ و انّا الیہ راجعون

ڈاکٹر اسرار احمد، خادم قران ، داعی اور عالم دین اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اناللہ وانا علیہ راجعون- اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

ڈاکٹر صاحب کی تمام زندگی خدمت قران اور دعوت دین کی کوششوں میں گزری ۔1971 میں  آپ نے جسموں کی مسیحائی کو خیر آباد کہا اور اللہ کے کلام کے زریعہ ذہنوں کی آبیاری کی سعی شروع کی۔ آپ کی قران سے محبت مثالی تھی؛ انجمن خدام قران، دورہ تفسیر اور 60 سے زائد کتابیں آپ کی محنت شاقہ کا ثمر ہیں جس کی جزا صرف ان کے رب کے پاس ہے. آپ کے دورہ قرآن کی آڈیو ایم پی تھری یہاں سے سنی جا سکتی ہے.الحمدللہ راقم اس سے فیضیاب ہوتا رہتا ہے اور میں نے تفہیم القران کے بعد اس کو ایک جامع اور عملی دروس کا مجموعہ پایا ہے۔ یہ علم نافع ڈاکٹر اسرار احمد کا صدقہ جاریہ ہے اور ہمارے لئے قران سمجھنے کی دعوت عام؛ ایک ایسی دعوت جو یہ مرد مومن اپنی ساری زندگی دیتا رہا۔

اس قحط الرجال کے دور میں ایک اور تحریکی فرد، داعی ور محقق داعی اجل کو لبیک کہ گئے اور یہ کار گراں متاخرین کے نا آزمودہ کندھوں پر منتقل ہو گیا۔
آسمان تیری لحد پر شبنم فشانی کرے۔
Share

2 Comments to انّا للہ و انّا الیہ راجعون

  1. April 14, 2010 at 5:46 am | Permalink

    ڈاکٹر صاحب کا انتقال ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ جدید ذرائع کو استعمال کر کے وہ جو کچھ صدقہ جاریہ کر گئے ہیں مجھے امید ہے کہ ہماری مردہ پرست قوم اب اس جانب ضرور رجوع کرے گی۔ اللہ ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے آمین۔

  2. April 14, 2010 at 11:24 am | Permalink

    انّا للہ و انّا الیہ راجعون۔ ڈاکٹر صاحب بلا شبہ اپنے وقت کے ایک عظیم اسکالر تھے اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔

Leave a Reply to ابوشامل

You can use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>