عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

لنگڑی بطخ کانگریس

نہیں‌ جناب ، یہ لقب ہمارا دیا ہوا نہیں بلکہ کئ مغربی ممالک کی سیاست میں ‘لیم ڈک’ یا لنگڑی بطخ ایسے سیاسی فرد یا جماعت کو کہا جاتا ہے جو کہ
.۔1 دوسری مدت کا انتخاب ہار گئے ہوں اور پہلی مدت کے اختتام پر ہوں
.۔2 دوسری مدت کے لئے انتخاب نا لڑنے کا فیصلہ کیا ہو اور موجودہ مدت ختم ہونے والی ہو
.۔ 3 دفتر ی میعاد کی حد کو پہنچ گئے ہوں کہ اب اگلے انتخاب کے لئے نا اہل ہوں
۔4 اس دفتری عہدے کو  انکی معیاد پوری ہونے پر ختم ہوجانا ہو۔
 
ان لنگڑی بطخ حکام کی چونکہ  سیاسی قوت کمزور ہوتی ہے کہ چل چلاو کا وقت ہے،  لہذا دیگر منتخب عہدے دار  ان کے ساتھ تعاون کی طرف راغب کم کم ہی ہوتے ہیں. آج کل کی امریکی کانگریس اپنے لیم ڈک سیشن میں ہے لیکن سنبھالا لیتے ہوئے قوانین پر قوانین پاس کرتی جا رہی ہے کہ سند رہے اور بوقت الیکشن کام آئے۔
 
برطانوی انداز کی مقننہ میں زیادہ تر تکنیکی طور پر تو لیم ڈک سیشن نہیں ہوا کرتا لیکن اگر دیکھا جائے جائے تو  مملکت خداداد، ہمارے وطن عزیز کی لولی لنگڑی جمہوریت اور اس کے مقننہ کے ادارے شازونادر ہی لنگڑی بطخ سیشن سے باہر آتے ہیں۔ کبھی مڈ ٹرم کا خوف، کبھی بھاری بوٹوں کی آواز کا ڈر تو کبھی بیچ منجدھار میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد ٹوٹنے کا خدشہ – اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ ایوان زیریں و بالا کا اجتماعی نام ‘مجالس بط بہ لنگ’ رکھ دیا جائے۔ باقی اہم فیصلے تو سب ہی جانتے ہیں کہ کہاں کئے جاتے ہیں۔
Share

5 Comments to لنگڑی بطخ کانگریس

  1. December 23, 2010 at 9:41 pm | Permalink

    خوب تیموری مرض ڈھونڈا آپ نے، “ایوانِ تیمیوریہ” بھی ٹھیک رہے گا۔
    🙂

    • Dr. Khan's Gravatar Dr. Khan
      January 23, 2011 at 3:54 am | Permalink

      I dont think it helps to keep ridiculing (Talking down “as in financial markets” to drop the sentiment) about PK.

  2. December 23, 2010 at 11:16 pm | Permalink

    ایوان تیموریہ لنگ۔

  3. December 27, 2010 at 10:54 pm | Permalink

    ميں تاخير سے لکھ رہا ہوں ۔ ۔ ميں نے اسے اشاعت کے دن پڑھا ہی تھا کہ کچھ پريشانی اچانک نمودار ہوئی اور دو تين دن غارت ہوئے ۔ آپ ن بہت خوبصورت طريقہ سے حالات بيان کئے ہيں ۔ پڑھتے ہوئے محظوظ ہوا

Leave a Reply to محمد وارث

You can use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>