ہمارے ایک عزیز دوست اور اردو میں بچوں کے رسائل کے ادیب برادرم بن یامین (قلمی نام) نے بے حد اصرار کے بعد بالآخر اردو بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
ان کے اردو بلاگز “کھلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ – بن یامین کے قلم سے” پر پڑھے جاسکتے ہیں۔اپنے پہلے مضمون ‘انقلاب لے لو- انقلاب‘ میںوہ لطیف پیرائے میں وطن عزیز کی ‘انقلابی’ صورتحال کو قلمبند کرتے نظر آتے ہیں۔
بن یامین، اردو بلاگستان میں خوش آمدید۔ آپ کی مزید تحاریر کا شدت سے انتظار رہے گا۔
اردو بلاگنگ کی دنیا میں بن یامین صاحب کو ہماری طرف سے بھی خوش آمدید
بن يامين صاحب کو ميری طرف سے بھی خوش آمديد کہہ ديجئے ۔ اُن کا بلاگ اتنا کھُلتا ہے کہ صرف پہلی سطر پڑھی جاتی ہے
بن یامین صاحب سے کہیں کہ وہ بلاگ کی سٹائل شیٹ کا کچھ کریں۔ تمام عبارت سیاہ پس منظر میں چھپی ہوئی ہے۔ ہائی لائٹ کرنے پر نظر آتی ہے۔
اور جناب آپ بھی کوئی بہتر اردو فونٹ کا استعمال شروع کر دیں۔ 🙂
ارے کہیں یہ وہ بن یامین تو نہیں جو بچوں کے رسالوں میں لکھا کرتے تھے؟
بلاگستان میں لانے پر آپ کا شکریہ اور ان کو خوش آمدید
درست پہچانا آپ نے ابوشامل، یہ وہی بن یامین ہیں جو بچوں کے رسالے میں لکھا کرتے تھے اور اب اردو بلاگنگ میں طبع آزمائی کریںگے ۔ ہمیں واثق یقین ہے کہ انشااللہ ایک اہم اضافہ شامل ہونگے۔
جی آیاں نوں پاء جی۔ بلاگ کا تھیم کچھ گڑبڑا رہا ہے۔ اس کو ٹھیک کریں۔
برادر آپ کے تعارف کروانے کا بہت بہت شکریہ اور تمام لوگوں کے خوش آمدید کہنے کا۔
کارواں کی خیر ہو ہم کارواں تک آگئے
نبیل اور دوست ۔ میں نے بلاگ کو دونوں بڑے براوزرمیں چیک کیا ہے اور بلاگ صحیح نطر آرہا ہے ۔ کئ دوستوں سے پوجھا تو ان کو بھی کوئ مسۃلہ درپیش نہ ہوا۔ ہوسکتا ہے کوئ وقتی پرابلم ہو۔اگر ابھی بھی بلاگ صحیح نظر نہ آرہا ہو تو ضرور مطلع کریں ۔