عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

برادرم بن یامین کو اردو بلاگنگ میں‌خوش آمدید

ہمارے ایک عزیز دوست اور اردو میں بچوں کے رسائل کے ادیب برادرم بن یامین (قلمی نام) نے بے حد اصرار کے بعد بالآخر اردو بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

http://www.theurdublog.com

ان کے اردو بلاگز “کھلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ – بن یامین کے قلم سے” پر پڑھے جاسکتے ہیں۔اپنے پہلے مضمون ‘انقلاب لے لو- انقلاب‘ میں‌وہ لطیف پیرائے میں‌ وطن عزیز کی ‘انقلابی’ صورتحال کو قلمبند کرتے نظر آتے ہیں۔

بن یامین، اردو بلاگستان میں خوش آمدید۔ آپ کی مزید تحاریر کا شدت سے انتظار رہے گا۔

Share

7 Comments to برادرم بن یامین کو اردو بلاگنگ میں‌خوش آمدید

  1. January 26, 2011 at 1:14 am | Permalink

    اردو بلاگنگ کی دنیا میں بن یامین صاحب کو ہماری طرف سے بھی خوش آمدید

  2. January 26, 2011 at 1:24 am | Permalink

    بن يامين صاحب کو ميری طرف سے بھی خوش آمديد کہہ ديجئے ۔ اُن کا بلاگ اتنا کھُلتا ہے کہ صرف پہلی سطر پڑھی جاتی ہے

  3. نبیل's Gravatar نبیل
    January 26, 2011 at 1:48 am | Permalink

    بن یامین صاحب سے کہیں کہ وہ بلاگ کی سٹائل شیٹ کا کچھ کریں۔ تمام عبارت سیاہ پس منظر میں چھپی ہوئی ہے۔ ہائی لائٹ کرنے پر نظر آتی ہے۔
    اور جناب آپ بھی کوئی بہتر اردو فونٹ کا استعمال شروع کر دیں۔ 🙂

  4. January 26, 2011 at 2:19 am | Permalink

    ارے کہیں یہ وہ بن یامین تو نہیں جو بچوں کے رسالوں میں لکھا کرتے تھے؟
    بلاگستان میں لانے پر آپ کا شکریہ اور ان کو خوش آمدید

  5. January 26, 2011 at 6:06 am | Permalink

    جی آیاں نوں پاء جی۔ بلاگ کا تھیم کچھ گڑبڑا رہا ہے۔ اس کو ٹھیک کریں۔

  6. January 26, 2011 at 1:33 pm | Permalink

    برادر آپ کے تعارف کروانے کا بہت بہت شکریہ اور تمام لوگوں کے خوش آمدید کہنے کا۔
    کارواں کی خیر ہو ہم کارواں تک آگئے
    نبیل اور دوست ۔ میں نے بلاگ کو دونوں بڑے براوزرمیں چیک کیا ہے اور بلاگ صحیح نطر آرہا ہے ۔ کئ دوستوں سے پوجھا تو ان کو بھی کوئ مسۃلہ درپیش نہ ہوا۔ ہوسکتا ہے کوئ وقتی پرابلم ہو۔اگر ابھی بھی بلاگ صحیح نظر نہ آرہا ہو تو ضرور مطلع کریں ۔

  1. By on January 26, 2011 at 1:22 am

Leave a Reply to ابوشامل

You can use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>