عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

یہودی سازشیں اور قانون مسعودی

انٹرنیٹ کے تبصروں کے لئے گوڈون کا قانون ایک دلچسپ مشاہدے پر مبنی ہے۔ اس فکاہیہ قانون کی رو سے جیسے جیسے کسی بھی موضوع پر تبصروں کا حجم طویل ہوتا جاتا ہے، ویسے ویسے اس بات کا امکان بڑھتا جائے گا کہ صاحب تبصرہ ، صاحب مضمون کو یا کسی تبصرہ نگار کو ہٹلر یا نازیوں سے ممثل کردیں گے(اس کی پرابلیٹی ایک کے قریب ہوتی جاتی ہے)۔

اس قانون کی ایک کورلری یہ ہے کہ ایسا کرنے والا صارف گوڈون قانون کی رو سے اپنی بحث خود بخود ہار جائے گا چونکہ اسکا مشاہدہ نازی تمثیل پر مبنی ہے نا کہ کسی دلیل پر۔ اس طرح آپ کسی بحث کے دوران منطقی استدلال کو قائم رکھ سکتے ہیں۔ جہاں کسی نے نازی تمثیل قائم کی اور وہاں آپ نے گوڈون کا قانون استعمال کرتے ہوئے اپنی فتح کا اعلان کردیا۔

اسی سے متاثر ہو کر ہم نے اردو بلاگستان کے لئے ایک قانون بنام قانون مسعودی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس قانون کی رو سے کسی بھی بحث میں اگر مدعا ‘یہودی سازش’ پر رکھا جائے گا تو ہو عدم دلیل کی بنا پر بحث کے ابطال کا باعث ہوگا اور مخالف کی خودبخود جیت کا باعث قرار دیا جائے گا۔ یہ قانون اس بحث کی دیگر حالتوں مثلا ‘صیہونی سازشوں’ پر بھی لاگو ہوگا۔

مجھے امید ہے کہ اردو بلاگستان اتنا بالغ النظر ہے کہ اس مضمون کی ظرافت کو جانتے ہوئے قانون مسعودی کو مستعمل کرا نے کہ لئے  بھرپور سعی کرئے گا۔

Share

14 Comments to یہودی سازشیں اور قانون مسعودی

  1. September 12, 2011 at 12:15 am | Permalink

    واہ جی واہ کیا خوبصورت قانون ہے، ًقانونِ مدسعودیً۔
    🙂

  2. September 12, 2011 at 1:01 am | Permalink

    ہاہاہا۔۔۔ بہت خوب۔ ویسے کیا یہودی نواز تحریر ہے، ہر اچھی انگریزی فلم کی طرح 🙂

  3. September 12, 2011 at 2:22 am | Permalink

    😀

  4. September 12, 2011 at 3:31 am | Permalink

    اس قانون کا عملی مظاہرہ ہم کئی بار دیکھ بھی چکے ہیں۔

  5. September 12, 2011 at 9:29 am | Permalink

    پھر ہم اردو بلاگ لکھیں گے کس چیز پر۔۔ 🙂

  6. September 12, 2011 at 1:43 pm | Permalink

    بس پھر فٹافٹ شنڈلرز لسٹ پر ایک ریویو لکھ ڈالیے۔ وہاں اس قانون کا خوب اطلاق ہوگا۔ بلاگستان میں ایک اکثریت اس موضوع سے خار کھاتی ہے۔ قانون کے استعمال کی اس سے بہترین جگہ اور کوئی نہیں۔

  7. September 12, 2011 at 9:51 pm | Permalink

    اتنے مختصر تبصرے، آپ نے تو لوگوں کو ڈرا دیا۔ آپکی یہ تحریر بوری میں بند کر دینے کی دھمکی سے کم نہیں۔ یہ فاشزم ہے۔

Leave a Reply to محمد وارث

You can use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>