عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

نیلی آنکھیں، ایک منطقی معما

کمپوٹر سائنس کے طالبعلموں کے لیے جان کونوے اور اسکے گیم آف لایف کا نام جانا پہچانا ہے۔ لیکن جان کونوے کے بیان کردہ کامن نالج یا عمومی علم نامی حسابی انطباق پر مبنی اس نیلی آنکھوں والی پہیلی کو دنیا کے مشکل ترین منطقی معموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ذہن لڑایں اور دیکھیں کہ کیا آپ اسے حل کرسکتے ہیں؟

مختلف رنگ کی آنکھوں کےافراد کا ایک گروہ ایک دور پرے جزیرے پر رہتا ہے۔ یہ تمام افرد علم منطق میں طاق ہیں اور اگر کسی بات کا منطقی نتیجہ ہو تو اسکا فورا استنباط کرسکتے ہیں۔ ان میں سے کوئی فرد اپنی آنکھوں کا رنگ نہیں جانتا۔ ہر رات آدھی رات کے وقت، ایک کشتی جزیرے پر آ کر رک جاتی ہے. جزیرے پر جس شخص کو اپنی آنکھوں کا رنگ معلوم ہو وہ جزیرہ چھوڑ کر جاسکتا ہے۔ اس جزیرے کا ہر شخص ہر وقت دوسرے تمام افراد کو دیکھ اور گن سکتا ہے اور وہ ہر دوسرے شخص کی آنکھوں کا رنگ (خود کوچھوڑ کر) جانتا ہے۔ لیکن کوئی بھی کسی کو کسی کی آنکھ کا رنگ نہیں بتا سکتا اور نا ہی کوئی کسی سے پوچھ سکتا ہے۔ اس جزیرے پر موجود ہر شخص ان تمام قوانین سے واقف ہے اور نہایت قانون پسند ہے۔

اس جزیرے پر ۱۰۰ نیلی آنکھوں والے لوگ ہیں، ۱۰۰ لوگ بھوری آنکھوں والے لوگ ہیں اور ایک سردار ہے جس کی آنکھیں ہری ہیں۔ لیکن کس رنگ کی کتنی آنکھوں والے لوگ موجود ہیں، یہ تعداد لوگوں کے علم میں نہیں۔ مثلا کوئی بھی وہ شخص، جس کی نیلی آنکھیں ہوں ایک وقت میں ۹۹ نیلی آنکھوں والوں، ۱۰۰ بھوری آنکھوں والوں اور ایک سبز آنکھوں والے فرد کو دیکھ سکتا ہے۔ لیکن اس طرح اسے اپنی آنکھوں کا رنگ نہیں پتا چل سکتا کیونکہ اس کی دانست میں ۱۰۱ بھوری آنکھوں بھی ہوسکتے ہیں، دو ہری آنکھوں والے بھی اور ۱۰۰ نیلی آنکھوں والے بھی کیونکہ اسے اپنی آنکھوں کا رنگ نہیں معلوم۔

ایک دوپہر سردار نے میں آنکھوں کا رنگ نا بتانے کے قانون کو صرف ایک مرتبہ توڑتے ہوے کہا

“میں دیکھ سکتا ہوں کہ تم میں سے کم از کم ایک فرد کی آنکھیں نیلی ہیں”

اب بتایں کہ کتنے لوگ جزیرہ چھوڑ کر جایں گے اور کس رات کو؟

نیز اس جزیرے پر کوئی عکس یا عکاسی کرتی سطحیں یا پانی یا آینہ موجود نہیں۔ اس پہیلی کا جواب کوئی چال نہیں بلکہ منطقی انطباق ہے۔ اس میں انداذہ لگانے یا جنیات وغیرہ سے جواب ثابت نہیں ہوگا۔ سردار کسی خاص فرد کو نہیں بتا رہا کہ اس کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہے بلکہ سب سے کہ رہا ہے کہ میں نے کم از کم ایک شخص کی آنکھیں نیلی دیکھی ہیں۔ اور اس کا جواب یقینا یہ بھی نہیں ہے کہ کوئی بھی جزیرہ چھوڑ کر نہیں جاے گا۔

!بوجھو تو جانیں

Share

13 Comments to نیلی آنکھیں، ایک منطقی معما

  1. Abdul Rehman's Gravatar Abdul Rehman
    February 28, 2012 at 10:17 pm | Permalink

    Sardar will leave himself

  2. February 29, 2012 at 12:08 am | Permalink

    پہیلی کے لئے جو لنک دیا ہے وہ کھل نہِیں رہا میرے خیال سے یہ ترجمہ کی گئ پہیلی ہے لہذا میں اصل ورڈنگ دیکھنا چاہ رہا تھا کیونکہ ایسی پہیلیوں میں عموما جواب یا ہنٹ پہیلی کے اندر ہی چھپا ہوتا ہے۔
    اگر یہ لوگ اتنے ہی اصول پسند ہیں تو سردار صاب کو تو اسی رات کشتی چڑھا دینا چاہیے تھا لیکن میرا خیال یہ درست جواب نہیں کیونکہ آپ نے زور دیا ہے کہ پہیلی کا جواب جذباتیت پر نہیں بلکہ لاجک پر ہے۔
    لہذا میری لاجک یہ ہے جو کہ بیس کرتی ہے آپ کے الفاظ “کس رات کو”؟
    سب سے پہلے ہم سردار ساب کو باہر کرتے ہیں کہ ان کی قانون شکنی اور آنکھیں ہری۔
    سو بھوری آنکھیں بھی باہر۔
    اب ۹۸ نیلی آنکھوں کو دے دیتے ہیں کچھ وقفہ۔
    دو بندے بیٹھ کر ایک دوسرے کو دیکھیں گے اور دونوں سوچیں گے کہ یار اس کی آںکھیں نیلی ہیں تو اگر آج رات یہ نکل گیا تو میری آنکھ ہری ہے اور نہ نکلا تو میری بھی نیلی ہے۔
    اب باقی ۹۸ کو بھی اسی سوچ میں شامل کر لیں۔
    لہذا میرے خیال سے ۱۰۰ ویں رات جزیرے کی آبادی تقریبا آدھی رہ جائے گی۔،

    نو نو نو۔ سویں رات سب کے سب باہر ہونگے۔

  3. February 29, 2012 at 3:49 am | Permalink

    جی کوشش کرتے ہیں۔
    پہلی رات کوئی شخص جزیرہ نہیں چھوڑے گا۔
    دوسری رات سردار جزیرے پر اکیلا رہ جائے گا۔

  4. February 29, 2012 at 4:01 am | Permalink

    آسان جواب ہے ۔ کشتی والے کے پاس ایک وفد جائے اور اس سے مودبانہ درخواست کرے کہ بھائی اگلے چکر میں ایک عدد آئینہ لیتے آنا۔ دوسرے ہی دن سب لوگ جزیرے سے باہر ہوں گے۔ ایک سوال:
    کیا منطق اور عقل سلیم میں کوئی دشمنی ہے؟

  5. سعود الحسن's Gravatar سعود الحسن
    February 29, 2012 at 4:31 am | Permalink

    صرف سردار جزیرہ چھوڑ کر جائے گا، وہ بھی جزیرے کا قانون توڑنے کی وجہ سے۔

  6. February 29, 2012 at 12:15 pm | Permalink

    اوکے پھر ایک کوشش، سویں رات سو نیلی آنکھوں والے باہر۔
    میں بعد میں پھنس گیا تھا ۱۰۰ بھوری آنکھوں والوں کو شامل کر کے جو ہر ایک یہی سمجھ رہا تھا کہ اس کی بھی آنکھیں نیلی ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر ہم صرف سردار اور ایک ایک نیلی اور بھوری آنکھ والا بندہ لے لیں تو پہلی رات نیلی آنکھوں والا باہر ہو گا۔ لہذا میری پہلے تبصرے والی تھیوری اس کے بعد لگائی جائے تو سویں رات سو بندے باہر ہو نگے۔
    اس کے بعد سو بھوری آنکھوں والے یقین کر لیں گے کہ ان کی آنکھیں بھوری ہو سکتی ہیں یا ہری لیکن نیلی نہیں جبکہ سردار ساب یقین کر لیں گہ ان کی آنکھیں بھوری ہیں لہذا اگر انہوں نے ایک دفعہ پھر زبان ہلائی تو ایک دن وہ جزیرے کے بے تاج بادشاہ ہونگے۔

  7. March 9, 2012 at 4:46 am | Permalink

    جواب تو میں نے آپ کی پوسٹ شائع ہونے والے دن ہی گوگل کر لیا تھا۔ اور آج اسی درست جواب کو دیکھ کر میرا سوال وہی ہے کہ پہلا شخص جزیرہ کیوں چھوڑے گا؟

  1. By on March 8, 2012 at 10:01 pm

Leave a Reply to ابو عزام

You can use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>