عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

پراجیکٹ اویلر

اکثر احباب یہ سوال کرتے ہیں کہ پراگرامنگ سیکھنے یا کمپیوٹر ساینس کی فیلڈ میں داخل ہونے کے لیے کیا صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں۔ شماریاتی خصوصیات اور حسابی مسایل کو حل کرنے کی صلاحیت، میرا جواب عموما اسی طرح شروع ہوتا ہے۔ پراگرامنگ محض ایک آلہ کار ہے، درحقیقت  الگارتھم بنانا اور اسکو آپٹمایز کرنا کمپیوٹر ساینس کا بنیادی نکتہ ہے۔

پراجیکٹ اویلر  حساب اور پراگرامنگ پر مبنی ایک ویب سایٹ ہے جس میں مختلف قسم کے تقریبا چار سو کے قریب حسابی سوالات موجود ہیں جن کو آپ اپنی پسندیدہ پراگرامنگ کی زبان میں حل کر سکتے ہیں، یہاں کسی بھی پراگرامنگ کی زبان کو استعمال کرنے کی اجازت ہے، صرف آپکا جواب درست ہونا چاہیے۔ مثلا ایک سوال ہے کہ دو ملین سے کم کے تمام پرایم یا جوہری اعداد  کا حاصل جمع بتایں، اب آپ کوئ  بھی زبان استعمال کرکے یہ جواب معلوم کرسکتے ہیں لیکن الگارتھم خود بنانا ہوگا ورنہ مقابلے کا مقصد فوت ہوجاے گا۔

یہ ویب سایٹ ٹاپ کوڈر کے مقابلے میں کافی آسان ہے اور اگر آپ کو پروگرامنگ سیکھنے کا شوق ہے تو آپکی ازمایش و ذہنی ورزش کے لیے نہایت مفید۔میں اب تک دس مسائل حل کر چکا ہوں اور کوشش ہے کہ اگلے کچھ ماہ میں پورے تین سو سوالات ختم کرلوں، آپ بھی کوشش کر کے دیکھیں۔

Share

2 Comments to پراجیکٹ اویلر

  1. نبیل's Gravatar نبیل
    February 13, 2012 at 2:59 am | Permalink

    معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ ایک سادہ سا پرابلم اور بھی حل کر لیں کہ اپنے بلاگ کی سٹائل شیٹ کو اردو کے لیے ایڈجسٹ کر لیں۔

  2. February 13, 2012 at 3:59 am | Permalink

    اچھی معلومات دی ہیں اور یہ ان طالبعلموں کے لیئے زیادہ مفید ہے جو پرومنگ کیی دنیا میں محض شوق کی خاطر آنا چاہتے ہیں لیکن حسابی فارمولوں اور الگورتھم وغیرہ کے جھنجھٹ میں پڑنے کی بجائے آسان رستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

Leave a Reply to محمد ریاض شاہد

You can use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>