Comments on: تشکیک و تیقن http://urdu.adnanmasood.com/2012/06/%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%da%a9-%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%82%d9%86/?utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25d8%25aa%25d8%25b4%25da%25a9%25db%258c%25da%25a9-%25d9%2588-%25d8%25aa%25db%258c%25d9%2582%25d9%2586 عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری Wed, 20 Jun 2012 15:22:26 +0000 hourly 1 By: غلام عباس مرزا http://urdu.adnanmasood.com/2012/06/%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%da%a9-%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%82%d9%86/comment-page-1/#comment-1864 Wed, 20 Jun 2012 15:22:26 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1238#comment-1864 نظریہ ارتقاء محض خیال نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک پورا سائنسی نظام موجود ہے جو سائنسی نظریات کی تعمیر، کانٹ چھانٹ اور اصلاح کے لیے ہر وقت کارفرما رہتا ہے۔ اور یہ نظام فقط نظریہ ارتقاء کو ہی ڈیل نہیں کرتا بلکہ دوسرے تمام سائنسی نظریات بھی اسی کی دین ہیں۔ دوئم سائنس میں سب سے اہم چیز نظریہ ہی ہوتی ہے کیونکہ نظریہ قدرتی حقائق کی وضاحت پیش کرتا ہے اور فطرت کے عوامل کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ سائنس میں نظریہ صرف ایک خیال پر کھڑا نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے بے شمار سائنسی حقائق، تجربات، ثابت شدہ مفروضے، سائنسی خیالات اور منطقی نتائج ہوتے ہیں۔ کسی بھی سائنسی نظریہ کے اجزا میں تبدیلی، بہتری اور کانٹ چھانٹ کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے اور اسی طرح کسی بھی سائنسی نظرے کے منہدم ہونے کا امکان بھی موجود رہتا ہے مگر ایسا تب ہی ہو گا جب پرانے نظریے کی جگہ لینے والا نیا نظریہ پرانے نظریے کے تمام اجزا کی نئی وضاحت پیش کر سکے گا۔ اور اگر ہم نظریہ ارتقاء کی جگہ کوئی نیا نظریہ لاتے ہیں تو اسے نظریہ ارتقاء کے تمام اجزا کی نئے سرے سے وضاحت کرنا ہو گی۔ مثلا” فوسل ریکارڈ سے متعلق شواہد، جینیٹکس سے جڑے شواہد، جانوروں کی جیوگرافک تقسیم سے جڑے شواہد، جانوروں کی محتلف انواع میں ساخت اور جینیات کے لیحاظ سے موجود ہم آہنگی سے جڑے شواہد اور جانوروں میں نسل در نسل آنے والی جنیاتی تبدیلیوں کی سائنسی وضاحت پیش کرنا ہو گی۔
جہاں تک خدا پر ایمان کا معاملہ ہے تو سائنس کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اس کا مذہب تو سائنٹیفک میتھڈ ہے اور سائنٹیفک میتھڈ بھی کوئی اٹل چیز نہیں اس میں بھی تبدیلی کی گنجائش موجود ہے۔

]]>
By: Faisal http://urdu.adnanmasood.com/2012/06/%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%da%a9-%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%82%d9%86/comment-page-1/#comment-1863 Mon, 18 Jun 2012 13:26:26 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1238#comment-1863 Wrote something similar a while ago 😉
http://shahfaisal.wordpress.com/2008/01/26/اللہ-میاں-کا-ورکنگ-سٹائل

Sorry for the english but still waiting for Urdu keyboard on iPad 🙁

]]>
By: جعفر http://urdu.adnanmasood.com/2012/06/%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%da%a9-%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%82%d9%86/comment-page-1/#comment-1862 Mon, 18 Jun 2012 05:31:26 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1238#comment-1862 فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیں
ڈور کو سلجھا رہا ہے اور سرا ملتا نہیں

]]>
By: ڈاکٹر جواد احمد خان http://urdu.adnanmasood.com/2012/06/%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%da%a9-%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%82%d9%86/comment-page-1/#comment-1861 Sun, 17 Jun 2012 21:56:31 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1238#comment-1861 ڈاکٹر مائیکل جان ڈینٹن ایک نامور بائیو کیمسٹ اور مصنف ہیں اور اپنی تصانیف ” ایوالوشن : آ تھیوری ان کرائسس” اور ” نیچرز ڈیسٹنی ” کی وجہ سے مشہور ہیں، ایک انٹرویو میں کچھ اس طرح سے اظہار خیال کرتے ہیں:
http://www.youtube.com/watch?v=ADT9L5MBPak

]]>
By: ڈاکٹر جواد احمد خان http://urdu.adnanmasood.com/2012/06/%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%da%a9-%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%82%d9%86/comment-page-1/#comment-1860 Sun, 17 Jun 2012 21:29:26 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1238#comment-1860 راشد کامران صاحب،
ہر وہ شخص جو خلیہ کے بارے میں چند موٹی موٹی باتیں جانتا ہے اس بات کو کبھی بھی نہیں مان سکتا کہ اس قدر پیچیدہ اور مکمل مشینری ، اس قدر چھوٹی جگہ میں کسی اتفاق کے نتیجے میں وجود میں آگئی ہے الا یہ کہ آپ حیرت انگیز اتفاقات کے ایک نا ختم ہونے والے سلسلے کو اس نظریہ کی توجیح کے لیے استعمال کرنا شروع کردیں۔
خلیہ کا ایک تعارف اور یہ کہ کس طرح یہ معلومات ڈاروینیت کی مکمل طور پر نفی کرتی ہے۔
http://www.youtube.com/watch?v=H5sfHz3xyNc&feature=related

]]>
By: راشد کامران http://urdu.adnanmasood.com/2012/06/%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%da%a9-%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%82%d9%86/comment-page-1/#comment-1859 Sun, 17 Jun 2012 16:24:17 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1238#comment-1859 چند باتیں۔
اول۔ سعودی عرب اور ایران کا سائنس و ٹیکنالوجی میں فی الوقت کردار کنزیومر سے زیادہ نہیں؛ اس کو گفتگو میں لانے کا مقصد محض اختلال توجہ ہے اور کچھ نہیں ۔
دوم۔ ۹۵ فیصدی حقیقت سماجی و معاشرتی نہیں بلکہ سائنسی حقیقت ہے۔جن معاشروں میں سائنسی علوم اپنی اصل روح کے ساتھ رائج ہیں وہاں کم و بیش یہی صورتحال ہے۔
سوم۔ نظریہ ارتقا سانئسی نظریہ ہے مذہبی دعوی نہیں۔ اور کسی بھی سائنسی نظریہ کی طرح قابل رد ہے۔ چناچہ یہ کہنا کہ یہ محض ایک نظریہ ہے جسے رد یا ثابت نہیں کیا جاسکتا سائنسی علوم سے ناواقفیت کی واضح نشانی ہے۔

چہارم۔ مغربی معاشروں خصوصا امریکہ میں ارتقا پر جس قسم کا مباحثہ ممکن ہے اور ہورہا ہے اور کریشنسٹ جس طرح کی ہزیمت سے دوچار ہیں مسلم معاشروں میں فی الحال اس کا تصور محال ہے۔

آپ کے تبصرے کی آخری سطر دانستہ نادانی کی عمدہ مثال ہے کیونکہ سائنسی کمیونٹی میں یہ معاملہ اس طور زیر بحث ہے ہی نہیں۔

نوٹ
مائیکروبائیلوجی اور انسانی جی نوم پراجیکٹ پر کام کرنے والے چیدہ چیدہ سائنسدانوں کی فہرست کا انتظار رہے گا جو نظریہ ارتقا کو گنوار کا ہوائی قلعہ قرار دیتے ہیں۔

]]>
By: ڈاکٹر جواد احمد خان http://urdu.adnanmasood.com/2012/06/%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%da%a9-%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%82%d9%86/comment-page-1/#comment-1858 Sun, 17 Jun 2012 10:12:27 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1238#comment-1858 راشد کامران صاحب،
کیا سعودی عرب یا ایران میں سائنسدان نظریہ ارتقا پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں؟ یہ ۹۵فیصدی کی حقیقت صرف معاشرتی اور سماجی ہے۔ جس طرح مسلمان معاشروں میں ڈاروینیت کے لیے ناپسندیدگی ہے اسی طرح ترقی یافتہ دینا میں کریشنزم ایک الزام ہے۔
مصیبت تو یہی ہے کہ کریشنسٹ ہونے کا الزام کوئی بھی نہیں لینا چاہتا۔ نظریہ ارتقا کی چاہے جتنی ہی تعریف کرلیں یہ ایک حقیقت ہے اور رہے گی کہ یہ محض ایک نظریہ اور نظریہ بھی ایسا کہ خدا کی طرح اسے بھی ثابت نا کیا جاسکے۔ تو جناب آپ خود بتائیے کہ نظریہ پر اتنا اصرار کیا معنی رکھتا ہے۔ ترقی یافتہ دنیا میں یہ نظریہ ایک مقدس گائے سے کم حیثیت نہیں رکھتا آپ اسے ہار پھول پہنا سکتے ہیں اسکے آگے ڈنڈوت کرسکتے ہیں اسکی آرتی اتار سکتے ہیں لیکن اگر آپ نے اسکا تنقیدی جائزہ لینا شروع کیا ویسے ہی آپ پر طرح طرح کے لیبل لگنے شروع ہوجائیں گے اور پوری کوشش کی جائے گی کہ کسی طرح آپکو نکو بنا دیا جائے۔ مغربی معاشرے اس نظریہ پرعام بحث کے لیے ابھی تک مکمل طور پر تیار نہیں ہیں۔
اس ۹۵ فیصدی پر نا جائیے یہ صرف حالات کا جبر ہے جو کہ سائنسدانوں کو اس سائنسی مذہب سے جڑے رہنے پر مجبور کرتا ہے۔

]]>
By: Aniqa Naz http://urdu.adnanmasood.com/2012/06/%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%da%a9-%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%82%d9%86/comment-page-1/#comment-1857 Sun, 17 Jun 2012 07:41:47 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1238#comment-1857 In reply to Aniqa Naz.

درست کر لیں، کیونکہ مذہب اس مطلق حقیقت سے واقف ہے جس سے انسان واقف نہیں۔

]]>
By: Aniqa Naz http://urdu.adnanmasood.com/2012/06/%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%da%a9-%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%82%d9%86/comment-page-1/#comment-1856 Sun, 17 Jun 2012 07:39:55 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1238#comment-1856 مجھے تو اس جملے پہ شدید اعتراض ہے کہ میوٹیشن منفی سمت میں نہیں جاتا۔ جب میوٹیشن منفی سمت میں جاتا ہے تو وہ چیز سروائو نہیں کرتی ختم ہوجاتی ہے۔ کیونکہ منفی سمت استحکام کی سمت نہیں ہوتی وہ چاہے میوٹیشن میں ہو یا کلچر میں۔
مذہب پرست یہ بات کیوں سامنے نہیں رکھتے کہ مذہب اور سائین دو مختلف چیزیں ہیں۔ ایک کے لئے عملی ثبوت چاہئیں اور دوسرے کے لئے دل کی گواہی۔
اب دیکھیں انسان ہی جیسی ایک مخلوق اور تھی جسے نیئنڈر تھل کہتے ہیں کسی مذہبی کتاب میں ان کا تذکرہ نہیں ملتا۔ یہ بات تو ہمیں سائینس سے معلوم ہوتی ہے کہ انسان کی طرح کی ایک مخلوق موجود تھی جو اس وقت موجود نہیں ہے۔ ارتقاء کے سفر میں انسان اس سے زیادہ بقاء کی جنگ لڑنے میں کامیاب رہا۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Neanderthal
اس لئے آپکا یہ بیان درست معلوم نہیں ہوتا کہ انسان واحد ذہین مخلوق رہی ہے۔ ڈولفنز اسنان جیسی ذہین مخلوق کیوں نہیں۔ ڈولفنز بھی سوچتی ہونگیں کہ انسان ہماری طرح پانی کی اشرف مخلوق نہیں۔ حتی کہ بیکٹیریا بھی خیال کرتے ہونگے کہ انسان اتنی تیزی سے اپنی آبادی نہیں بڑھا سکتا جس تیزی سے ہم کر سکتے ہیں حتی کہ اگر آج کوئ بڑا شہاب ثاقب زمین سے ٹکرا کر انسان ی زندگی کے تمام اسباب ختم کر دے تو انسان ختم لیکن بیکٹیریا موجود رہیں گے۔ بقاء کی جنگ میں وہ افضل رہیں گے۔ حتی کہ ایبا بھی سوچ سکتا ہے کہ درحقیقت میں دنیا کی سب سے افضل مخلوق ہوں جب سے پیدا ہوا ہوں آج تک دنیا میں موجود ہوں ، غیر فانی ہوں۔
http://www.osho.nl/New-Osho-NL/EnglishPearls/SexMatters.htm
http://lifestyle.iloveindia.com/lounge/amoeba-facts-11604.html
راشد کامران صاحب نے تو یہاں یہ پوچھا ہے کہ کتنے فی صد سائینسداں نظریہ ارتقاء کے خلاف ہیں۔ میں تو یہ بھِ پوچھتی ہوں کہ ایمان پرست سائینسدانوں میں سے کتنے لیبارٹری میں کام کرتے وقت اس کے خلاف ہوتے ہیں۔
مذہب سائینس نہیں ہے اور نہ سائینس مذہب۔ اس لئے سائینسی نظریات کو مذہب کی رو سے غلط یا صحیح ثابت کرنے والے ایک جہد عبث کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔ سائینس مذہب نہیں وہ کسی بھی خیال کو عقیدہ بنا کر پیش نہیں کرتی۔ اور نہ ہی ماننے والوں سے یہ کہتی ہے کہ مجھ پہ ہر صورت ایمان لاءو اور دیکھو میری کہی ہوئ کسی بات کو حقیقت کی روشنی میں دیکھنے کی کوشش مت کرنا کیونکہ مذہب اس مطلق حقیقت سے واقف ہے جس سے انسان واقف ہیں۔ سائینس انتہائ عاجزی سے کہتی ہے کہ اگر میں حرف غلط ہوں تو شواہد و دلائل کی روشنی میں مٹا دیجئِے مجھے۔ اور اس مرحلے پہ آکر سائینس مذہب سے برتر معلوم ہوتی ہے شاید اسی وجہ سے مذہب پرست سائینس استعمال کرنے کے باوجود سائینس کے دعوے سے حسد کرتے ہیں۔

]]>
By: راشد کامران http://urdu.adnanmasood.com/2012/06/%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%da%a9-%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%82%d9%86/comment-page-1/#comment-1855 Sat, 16 Jun 2012 23:18:01 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1238#comment-1855 ڈاکٹر صاحب کیا پچانوے سے ننانوے فیصدی سائنسدانوں کی توثیق آپ کی تسلی کرسکی جو آپ نے نظریہ ارتقا جیسی سائنسی حقیقت کو ہوائی قلعہ قرار دیے دیا؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Level_of_support_for_evolution#Scientific_support
سائنٹیفک کمیونٹی میں اس معاملے میں دو رائے ہے ہی نہیں ۔آپ اپنے عقائد میں آزاد ہیں لیکن سائنسدانوں کی طرف سے ایسے بات منسوب نا کریں جو درست نہیں ۔ آپ ان چیدہ چیدہ سائنسدانوں جو مائیکروبائیلوجی کی ترقی میں شامل ہیں اور ارتقا کے منکر ہیں انکی پبلیکیشنز سے لوگوں کو اگاہ کردیں تاکہ۔

بفرض محال مان لیں کہ نظریہ ارتقا بوگس ہے تو اس سے انٹیلیجنٹ ڈیزائن کی
صداقت کیسے ثابت ہے جو سائنسی نظریہ بننے کی بنیادی شرائط پر ہی پورا نہیں اترتا اور عقائد کی بنیاد پر بیان کیا جاتا ہے۔

]]>