Comments on: کون ہے جان گالٹ، سوز درون کائنات؟ http://urdu.adnanmasood.com/2012/09/%da%a9%d9%88%d9%86-%db%81%db%92-%d8%ac%d8%a7%d9%86-%da%af%d8%a7%d9%84%d9%b9%d8%8c-%d8%b3%d9%88%d8%b2-%d8%af%d8%b1%d9%88%d9%86-%da%a9%d8%a7%d8%a6%d9%86%d8%a7%d8%aa%d8%9f/?utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25da%25a9%25d9%2588%25d9%2586-%25db%2581%25db%2592-%25d8%25ac%25d8%25a7%25d9%2586-%25da%25af%25d8%25a7%25d9%2584%25d9%25b9%25d8%258c-%25d8%25b3%25d9%2588%25d8%25b2-%25d8%25af%25d8%25b1%25d9%2588%25d9%2586-%25da%25a9%25d8%25a7%25d8%25a6%25d9%2586%25d8%25a7%25d8%25aa%25d8%259f عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری Mon, 17 Sep 2012 05:39:26 +0000 hourly 1 By: عدنان مسعود http://urdu.adnanmasood.com/2012/09/%da%a9%d9%88%d9%86-%db%81%db%92-%d8%ac%d8%a7%d9%86-%da%af%d8%a7%d9%84%d9%b9%d8%8c-%d8%b3%d9%88%d8%b2-%d8%af%d8%b1%d9%88%d9%86-%da%a9%d8%a7%d8%a6%d9%86%d8%a7%d8%aa%d8%9f/comment-page-1/#comment-2337 Mon, 17 Sep 2012 05:39:26 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1345#comment-2337 In reply to ڈاکٹر جواد احمد خان.

، تبصرے کا شکریہ ڈاکٹر جواد صاحب، یہ پوسٹ ان تحریروں میں سے ایک ہے جو کہ راقم اپنے لیے لکھتا ہے اور اس پر تبصرہ جات کی امید نہیں ہوتی۔ ، جان گالٹ کے کردار اور آٗئن رینڈ سے آپکی واقفیت آپکے وسیع المطالعہ ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ نیز یہ کہ ” ردعمل کے طور پر پاکستان کے لبرلز کی طرح فاشزم کی تلقین آبجیکٹوازم کے نام پر کرتی نظر آتی ہے۔” نہایت عمدہ مشاہدہ ہے۔
اگر من ترا حاجی بگویم، تُو مرا ملا بگو کی پھبتی کا ڈر نا ہوتا تو اور کچھ کہتا، فالحال اتنا ہی کافی ہے۔
وسلام

]]>
By: ڈاکٹر جواد احمد خان http://urdu.adnanmasood.com/2012/09/%da%a9%d9%88%d9%86-%db%81%db%92-%d8%ac%d8%a7%d9%86-%da%af%d8%a7%d9%84%d9%b9%d8%8c-%d8%b3%d9%88%d8%b2-%d8%af%d8%b1%d9%88%d9%86-%da%a9%d8%a7%d8%a6%d9%86%d8%a7%d8%aa%d8%9f/comment-page-1/#comment-2323 Sun, 02 Sep 2012 20:12:38 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1345#comment-2323 بہت عمدہ جناب۔
مختلف وجوہات اور طبعی میلانات کی وجہ سے مجھے یہ کتاب بے حد پسند ہے کیونکہ جان گالٹ کا کردار میری پسندیدہ ترین فینٹسی ہے( اگرچہ خاصی بچگانہ ہے) میں جان گالٹ کو اس ناول کے تناظر میں ہر گز پسند نہیں کرتا بلکہ تبدیلی کے ایک طاقتور ترین استعارہ کے روپ میں لیتا ہوں۔
میری اس ناول کو پسند کرنے کی ایک بڑی وجہ اس ناول میں مستقبل کا منظر نامہ ہے جسے اس ناول کے برعکس ایک سرمایہ زدہ عالمی حکومتی نظام کے قیام کے لیے تشکیل دیا جا رہا ہے۔
جہاں تک این رانڈ کے نظریات کا تعلق ہے تو اس پر اشتراکییت زدہ ماحول میں اپنے بچپن اور جوانی کے گذارے ایام کا گہرا اثر نظر آتا ہے۔ اور وہ ردعمل کے طور پر پاکستان کے لبرلز کی طرح فاشزم کی تلقین آبجیکٹوازم کے نام پر کرتی نظر آتی ہے۔
سوز درون کائنات نہایت عمدہ اور شاعرانہ ترجمہ ہےناول کے عنوان کا ورنہ میں نے بھونڈا سا ترجمہ انکاری مزدور( اطلس ) کیا تھا۔
این رانڈ کے تضاد کی طرف خوب اشارہ فرمایا۔

]]>