عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: ادبیات

قصہ شہر فرشتگاں کے اردو مشاعرے کا

اب آغاز قصے کا کرتا ہوں ذرا کان دھرکو سنو اور منصفی کرو دو درویش پہنچے مومن لاج پیرزادہ کا ترنم سننے دیکھا ہمارے وی سی صاحب تو غائب ہیں شاید کچھ تنظیمی کام آن پڑے ہوں پرحسیں ہاتھ کے کنگن والے وصی شاہ موجود سنا کہ موے فرنگیوں نے قاسم صاحب کو ویزا نہ […]

Share

اردو مرکز لاس اینجلس میں مشاعرہ

ہفتہ چھ اکتوبر کو مومن لاج، ٹارینس میں ہونے والے مشاعرے کا اشتہاری دعوت نامہ

Share

پیغمبر اسلام از ڈاکٹرمحمد حمید اللہ

 ڈاکٹر حمید اللہ کی تحریر کردہ فرانسیسی سیرت طیبہ کی کتاب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اردو ترجمہ پروفیسر ڈاکٹر خالد پرویز  نے کیا ہے جس سے ایک اقتباس پہلے اس بلاگ پر پیش کیا جا چکا ہے۔ تقریبا ۷۰۰ صفحات کی یہ کتاب سیرت طیبہ پر لکھی جانے والی دیگر کتب کی طرح […]

Share

تخلیق، ایک جزو لاینفک

ہم کو گھڑے گھڑائے نقلی آدمیوں کی ضرورت نہیں ہے جو کسی ادبی یا پیشہ ورانہ کم کے لائق ہو بلکہ کچھ ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اپنی قوت ارادی کے بل پر کسی بھی کام میں ہاتھ ڈال سکتے ہوں دنیا میں جو بہترین کارنامے وقوع پذیر ہوئے. یعنی طباع و دراک لوگوں […]

Share

کون ہے جان گالٹ، سوز درون کائنات؟

دروغ برگردن راوی پر کسی نے آئن رینڈ سے پوچھا کہ آپکی تصنیف آیٹلس شرگڈ بارہ سو صفحات کی ایک نہائت ضخیم کتاب ہے، آپ نے اس کو کبھی مختصر کرنے کا  سوچا؟ انسانی انفرادیت و آزادی کی طاقت اور جاہ حشمت کی نام نہاد علمبردار نے نہائت نخوت سے جواب دیا، کیا کبھی کسی […]

Share

دیسی لبرل کا تضاد، ایک خط

برادرم ابوعزام آداب و تسلیمات آپ کا پچھلا خط ملا، پڑھ کر دل باغ باغ ہوگیا، کیاکہنا ایسی آزادانہ فصاحت و بلاغت کا، قربان جائیے۔ قبلہ پاپوش میں لگائ کرن آفتاب کی، آپ کے علم وہنر  کے تو ہم قتیل ٹھرے، مگر بس یہ بات ہمارے درمیان ہی رہےکہ مسلک ہاے دیسی لبرلیت میں تعقل […]

Share

فارنہائٹ 451 از رے بریڈبیری

رے بریڈ بیری کی کتاب حالانکہ فارنہاٹٹ ۴۵۱  میری باون ہفتوں میں باون کتابوں کی فہرست میں موجود نہیں لیکن پھر بھی اس پر مختصر تبصرہ اس لئے ضروری سمجھا کیونکہ رے بریڈ  بیری کی حال میں ہی وفات ہوئی ہے اور انکی یہ کتاب ماضی میں میرے زیر مطالعہ رہی ہے۔ ان کی دو […]

Share

معمول – اداس نسلیں از عبداللہ حسین سے ایک اقتباس

“وہ عظیم شخصیت جو جنم نہ لے سکیں. جنہیں گھر باہر کے’ روز مرہ کے چھوٹے بڑے کام کرنے پڑے ‘ جن کا وقت اسی طرح ضائع ہو گیا. ہم یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ یہ ضابطہ جو ہم نے اپنے اوپرعائد کر لیا ہے اور جس کے تحت ہم زندگی بسر […]

Share

سفر حیات، اداس نسلیں از عبداللہ حسین سے ایک اقتباس

ہم باتیں کرتے ہیں اور باتیں اور باتیں حتی کہ ایک روز بیٹھے بٹھاۓ ہمیں احساس ہوتا ہے کہ یہ اس قدر بے سود ہے اور یہ احساس بڑا خوفناک ہوتا ہے. تمہیں کبھی ہوا ہے؟ اس کے باوجود ہم چلتے جاتے ہیں. منزل سے منزل کی طرف’ چہرے سے چہرے کی طرف ‘ بات […]

Share

اداس نسلیں از عبداللہ حسین

کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں پڑھنے کے بعد آپ کو کم از کم اس صنف میں موجود دیگر کتب انکےآگے ہیچ لگنے لگتی ہیں، اپنی کم علمی کم مائگی کا احساس بڑھتا جاتا ہے کہ میاں، تم نے تو اس شہرہ آفاق ناول کو آج تک نہ پڑھا تھا اور بلاوجہ اردو ادب سے […]

Share