عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: تحقیق

خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِيْنٍ

“حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آپ کے جسم میں ہر ایٹم ایک منفجر یا پھٹے ہوے ستارے سے آیا ہے،  آپ کےبائیں ہاتھ میں جو ایٹم ہیں وہ شاید وہ کسی دوسرے ستارے سے آے ہوں اور  دائیں ہاتھ  کے جوہر کسی مختلف ستارے کی باقیات ہوں. طبعیات میں یہ واقعی سب سے زیادہ شاعرانہ بات ہوسکتی ہے جو میرے علم میں ہے۔۔۔ آپ سب ستاروں کی مٹی ہیں۔” لارنس کراس، […]

Share

وسعت کائنات کی ایک جھلک

وسعت کائنات کی ایک نہایت خوبصورت تصویری جھلک۔ فبای الا ربکما تکذبان

Share

آپ کیوں پروا کریں ہیں کہ لوگ کیا سوچتے ہیں” از رچرڈ فائنمن”

 ہفتوں میں ۵۲ کتابیں  پڑھنے کا جو بار گراں ہم نے اٹھایا تھا اس کو پورا کرنے کی ایک ہی صورت نظر آتی ہے کہ کتب ہاے مطالعہ مختلف اشکال میں ہر وقت موجود رہیں،  یعنی صوتی، برقی   اور ورقی۔ اسی طرح سے ہم اینڈرز گیم بھی ختم کرنے میں کامیاب ہوئے تھے کہ […]

Share

نیلی آنکھیں، ایک منطقی معما

کمپوٹر سائنس کے طالبعلموں کے لیے جان کونوے اور اسکے گیم آف لایف کا نام جانا پہچانا ہے۔ لیکن جان کونوے کے بیان کردہ کامن نالج یا عمومی علم نامی حسابی انطباق پر مبنی اس نیلی آنکھوں والی پہیلی کو دنیا کے مشکل ترین منطقی معموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ذہن لڑایں اور دیکھیں […]

Share

کولیٹز کنجیکچر، ابن عربی اور وحدت الوجود

مطالعہ کتب ہاے مقالہ جات و فصوص الحکم از ابن عربی و متحرک الگارتھمز کی روز و شب تفکیر سے درج زیل تھیورم عدم سے وجود میں آیا ۔ شائد ادراک محاورہ جات اہل تصوف و حسابی تکنیکی استعداد کے بغیر استفادہ ممکن نا ہو۔ اس امر کلی موجود خارجی کا وجود ترتیب اثر میں […]

Share

زمین ساکن ہے

جہلِ خرد نے دن يہ دکھائے گھٹ گئے انساں، بڑھ گئے سائے آداب و اصول مباحثت میں استدلال و منطق تو خیرجزو اعظم ٹھرا، لیکن کچھ خیال علم و ہنرکا بھی ہو تو نورعلی نور۔ اگلے روز سیارہ جات فلک کے طفیل اتصال کردہ   انٹرنیٹ پر زمین کے ساکن ہونے کا مژدہ پڑا، طبعیت […]

Share

عصری ادب اور سماجی رجحانات از ڈاکٹر روف پاریکھ کا تعارف

پچھلے ماہ کراچی ارٹس کونسل میں اردو کی عالمی کانفرنس میں ماہر لسانیات اور اردو لغت بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر روف پاریکھ کو پہلی مرتبہ سننے کا اتفاق ہوا۔ موصوف کا مقالہ غالب کی اردو لغت پر تھا جس میں ان کا مدلل و پر مغزانداز تحریر نمایاں نظراتا تھا۔ تقریرنہایت ہی عمدگی سے کی […]

Share

کمپیوٹر سائنس – مشین لرننگ کس چڑیا کا نام ہے؟

اکثر احباب پوچھا کرتے ہیں کہ میرے پی ایچ ڈی کی تحقیق کا موضوع کیا ہے۔جب میں‌ بتاتا ہوں‌ کہ میری تحقیق کا دائرہ کار مشین لرننگ سے ملتا ہے تو کمپیوٹر سائنس سے نا آشنا افراد کے لئے یہ اکثر ایک نیا لفظ ہوتا ہے اور وہ نا دانستگی میں اسے میکینکل انجینئرنگ سے […]

Share

شائڈنفرائڈا، شماتت اور ٹیورنگ تعادل کا باہمی تعلق

مختلف زبانوں میں  تصورات کو متنوع طریقے سے بیان کیا جاتا ہے۔ لسانیات کا ایک قاعدہ یہ بھی ہے کہ افکار کا الفاظ سےتعلق راست متناسب ہوتا ہے۔ کسی زبان میں لفظ کی عدم موجودگی یا کثرت اسکے بولنے والوں کے سماجی رجحانات کا پتا دیتی ہے۔ مثلا ایسکیمو کے لئے برف  یا عربوں میں‌ […]

Share

کمپیوٹر سائنس – این پی مسائل کیا ہیں؟

پی اور این پی بتانے سے پہلے پہلے ایک چھوٹی سی تمہید باندھتے ہیں۔آپ نے وہ کہانی تو ضرور سنی ہوگی کہ ایک بادشاہ نے ایک درباری سے خوش ہوکر کہا مانگ کیا مانگتا ہے۔ وہ درباری بادشاہ کی شومئی قسمت سے ریاضی دان تھا جس نےمسکراتے ہوئے فرمائش کی کہ شطرنج کے پہلے خانے […]

Share