عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: سیاست

کاش کہیں سے تھوڑی عقل مل جاتی

تو اوریا مقبول جان صاحب کا بڑا بھلا ہوجاتا۔ ایک تو احباب نے ان سوڈو انٹیلیکچولز کے لنک بھیج بھیج کر ناک میں دم کر رکھا ہے اوربندہ مروت میں یہ بھی نہیں کہ سکتا کہ بھائ، ایسی بے پرکی تو ہم نے مظہر کلیم سے بھی نا سنی، آپ کو ذرا احساس تو ہونا […]

Share

سیاہ، سفید اور سرمئی

کچھ خبریں سیاہ ہوتی ہیں، کچھ سفید اور کچھ سرمئی کچھ مقامات پر قاری ان رنگوں کے وابسته بطرز تفکر شخصی ہونے پر اصرار کرسکتا ہے۔ لیکن ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا۔ شام خون آشام سیاہ ہے، لیکن روس و چین کی نگاہوں سے اوجھل، انکا ویٹو مغرب کے ہسٹیریا کو مہمیز دیتا ہے۔ سچائ دو […]

Share

اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز از محمد حنیف کا مختصر تعارف

کل شب کافی عرصے بعد انگریزی کی ایک نان فکشن کتاب کے دو سو کے قریب صفحات ایک نشست میں ختم کیے، باقی اس سے قبل پورے ہفتےمیں مختلف مواقع میں پڑھ چکا تھا، غالبا اس سے پہلے لایف آف پای ہی ایسی نان فکشن کتاب تھی جس کے انداز بیاں نے توجہ کو اس […]

Share

انـا لله وانـا اليـه راجـعـون

ابھی اروائن گیارہ کی فرد جرم کی سیاہی خشک نا ہوئی تھی کہ‌ امریکی انتظامیہ نے آج امریکی آئین کی پانچویں ترمیم کا جنازہ نکال دیا گیا جس کے مطابق کسی امریکی شہری کو ماورائے عدالت قتل نہیں کیا جا سکتا.  انـا لله وانـا اليـه راجـعـون- امام انورالولاکی کی امریکی حملے میں‌ شہادت کے زمن […]

Share

اروائن گیارہ – عہد زباں بندی میں حسینیت کے علمبردار

مغرب آزادی اظہار کو انسان کا بنیادی حق گردانتا ہے۔ امریکی آئین کی پہلی ترمیم جو کہ ‘بل آف رایٹس’ کا حصہ ہے کے مطابق ہر فرد کو آزادی اظہار کا حق حاصل ہے اور امریکی ایوان نمایندگان کوئی ایسا قانون نہیں بنا سکتا جس سے کسی سرکاری مذہب کی رائے ہموار ہوتی ہو ، […]

Share

فراعنہ کی سرزمیں اور ٹوئٹر انقلابی

انقلابات ٹوئٹر اور فیس بک سے نہیں آتے۔ انقلابات سوشل میڈیا کی آمد سے بہت پہلے سے آ رہے ہیں اور اس وسيلة الاتصال کے ختم ہونے کے بعد بھی آتے رہیں گے۔اسکا کیٹیلسٹ کبھی صدا بہ صحرا سندھ ہوتی ہے تو کبھی ٹوئٹ۔ انقلابات کا منبع  ظلم اور جبر، ناانصافی اور مطلق العنانی کی […]

Share

لنگڑی بطخ کانگریس

نہیں‌ جناب ، یہ لقب ہمارا دیا ہوا نہیں بلکہ کئ مغربی ممالک کی سیاست میں ‘لیم ڈک’ یا لنگڑی بطخ ایسے سیاسی فرد یا جماعت کو کہا جاتا ہے جو کہ .۔1 دوسری مدت کا انتخاب ہار گئے ہوں اور پہلی مدت کے اختتام پر ہوں .۔2 دوسری مدت کے لئے انتخاب نا لڑنے […]

Share

زرداری اور نیرو – مقابلے کی جھلکیاں

جیسا کہ آپ ناظرین جانتے ہیں کہ صدر پاکستان جناب آصف علی ترکاری اور روم کے حکمران نیرو کے درمیان پچھلے دو ہزار سال کے سب سے بے حس حکمران ہونے کا مقابلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اب ہم آپ کو اپنے خصوصی وقائع نگار / اسپورٹس کاسٹر مرزا کے پاس لے چلتے […]

Share

عصبیت

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لیس منا من دعا الی عصبیۃ ولیس منا من قاتل عصبیۃ ولیس منا من مات علی عصبیۃ۔ رواہ ابوداؤد جس نے عصبیت کی طرف دعوت دی وہ ہم میں سے نہیں، جس نےعصبیت کے لیے جنگ کی وہ ہم میں سے نہیں، جو عصبیت پر مرا وہ […]

Share

اداروں کا استحکام – کامیابی کی کلید

اخبارات میں خبر گرم ہے کہ صدر اوبامہ نے جنرل میک کرسٹل کو برطرف کردیا۔ جنرل صاحب نے کمانڈر انچیف (صدر مملکت) سے اپنے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پرمعذرت کی اور    امریکی حکومت کے اعلی اہلکاروں اور افغانستان میں امریکی سفیر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس فور اسٹار […]

Share