عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: شاعری

راس آ نہیں سکا کوئی بھی پیمان الوداع از جون ایلیا

راس آ نہیں سکا کوئی بھی پیمان الوداع تُو میری جانِ جاں سو مری جان الوداع میں تیرے ساتھ بُجھ نہ سکا حد گزر گئی اے شمع! میں ہوں تجھ سے پشیمان الوداع میں جا رہا ہوں اپنے بیابانِ حال میں دامان الوداع! گریبان الوداع اِک رودِ نا شناس میں ہے ڈوبنا مجھے سو اے […]

Share

زندگی سے ڈرتے ہو؟ : ن م راشد

زندگی سے ڈرتے ہو؟ زندگی تو تم بھی ہو، زندگی تو ہم بھی ہیں! آدمی سے ڈرتے ہو؟ آدمی تو تم بھی ہو، آدمی تو ہم بھی ہیں! آدمی زباں بھی ہے، آدمی بیاں بھی ہے، اس سے تم نہیں ڈرتے! حرف اور معنی کے رشتہ ہائے آہن سے، آدمی ہے وابستہ آدمی کے دامن […]

Share

حرم کا تحفہ

زندگی انساں کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں دم ہوا کی موج ہے، رم کے سوا کچھ بھی نہیں گل تبسم کہہ رہا تھا زندگانی کو مگر شمع بولی، گریۂ غم کے سوا کچھ بھی نہیں راز ہستی راز ہے جب تک کوئی محرم نہ ہو کھل گیا جس دم تو محرم کے […]

Share

تارکین وطن کے نام

ہم سے اس دیس کا تم نام ونشاں پوچھتے ہو جس کی تاریخ نہ جغرافیہ اب یاد آئے اور یاد آئے تو محبوبِ گزشتہ کی طرح روبرو آنے سے جی گھبرائے ہاں مگر جیسے کوئی ایسے محبوب یا محبوبہ کا دل رکھنے کو آنکلتا ہے کبھی رات بتانے کے لئے ہم اب اس عمر کو […]

Share

زیست سے تنگ ہو اے داغ تو کیوں جیتے ہو؟

عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیں باعث ترک ملاقات بتاتے بھی نہیں منتظر ہیں دمِ رخصت کہ یہ مرجائے تو جائیں پھر یہ احسان کہ ہم چھوڑ کے جاتے بھی نہیں سر اٹھاؤ تو سہی آنکھ ملاؤ تو سہی نشۂ مے بھی نہیں نیند کے ماتے بھی نہیں کیا کہا؟، پھر تو […]

Share