عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: مذہب

تلقین غزالی، ایک رفریشر

پچھلے دنوں گوگل ہینگ آوٹ پر برادرم ریاض شاہد  نے گفتگو کے دوران غزالی، الہیات اور عقل کی حیثیت پر ہماری ناقص راے پوچھی، اس استفسار کا جواب تو محدود مطالعے کی بنا پر جو ہم سے بن پڑا وہ دے دیا لیکن یہ خیال ذہن سے نکالے نا نکلا کہ امام غزالی کو پڑھے […]

Share

عسکری الحادئیے

کیونکہ عسکری ملحدین یا دہریہ کہنے سے، باالفاظ شعیب سلیم، ٹیمپو نہیں بنتا۔ الحاد ایک مذہب ہے، اور اس کے عسکری پیروکار و معتتقدین انہی غیر اثبات شدہ حقیقتوں کا پرچار کرتے ہیں جن کے عدم ثبوت میں وہ دیگر متصور الہامی وغیر الہامی مذاہب کے تمسخر و استہزا پر مصر ہیں۔ کم از کم […]

Share

عقلیت پرستی کا دور از حسن عسکری

عقلیت پرستی کا دور، انتخاب از مجموعہ محمد حسن عسکری عقلیت پرستی کی داستان یہ ہے. سترھویں صدی کے وسط تک لوگ یہ طے کر چکے تھے کہ انسان کی جدوجہد کا میدان یہ مادی کائنات ہے، اور انسان کا مقصد حیات تسخیر فطرت یا تسخیر کائنات ہونا چاہئے. بیکن نے مطالعہ فطرت کا طریقہ […]

Share

باب اول: بڑے سوالات – خدا اور اسٹیفن ہاکنگ, آخر یہ کس کی تخلیق ہے؟

گذشتہ سے پیوستہ۔  ڈاکڑ جان لینکس، آکسفرڈ یونیورسٹی کے ماہر ریاضیات پروفیسر کی شہرہ آفاق کتاب کا ترجمہ و تخلیص باب اول: بڑے سوالات اسٹیفن ہاکنگ بلاشبہ  اس وقت دنیا کے سب سے مشہور سائنسدان ہیں۔ وہ حال ہی میں کیمبرج کے لیوسیشئین پروفیسرشپ  کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔  یہ وہ منصب ہے جس پر […]

Share

خدا اور اسٹیفن ہاکنگ, آخر یہ کس کی تخلیق ہے؟

خدا اور اسٹیفن ہاکنگ, آخر یہ کس کی تخلیق ہے؟ ڈاکڑ جان لینکس، آکسفرڈ یونیورسٹی کے ماہر ریاضیات پروفیسر کی شہرہ آفاق کتاب کا ترجمہ و تخلیص   پیش لفظ میں نے یہ مختصر کتاب اس اُمید کے ساتھ تحریر کی ہے کہ یہ قارئین کو خدا اور سائنس سے متعلق بحث کو سمجھنے میں […]

Share

ستم کا آشنا تھا وہ، سبھی کے دل دکھا گیا

محترم قاضی حسین احمد اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ روایت و حکائت و درائت کا تقاضا تو یہ ٹھیرا کہ میں تحریک اسلامی کے بطل جلیل کے بارے میں کچھ عام سی باتیں لکھوں، جیسے کہ آج ہم سے ایک عظیم  رہنما جدا ہوگیا،  ان کی وفات کا خلا […]

Share

واقعیت بودن

کیا حقیقت ایتھر ہے، ایک ریاضی کی نظم ہے یا کہ ٹھوس اجزا کا مجموعہ؟ ٹھوس کیا ہے، تعمیر کا بنیادی منبع الوجود کیا ہے؟ حقیقت موجودات پر ریڈیولیب کی ایک سائنسی نظر، ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔  

Share

سیرت کا پیغام

انسانی تاریخ کے منظر میں ہمارے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی بلند و بلا شخصیت اتنی ابھرتی ہوئی نظر آتی ہے کہ جب ابتدا سے لیکر اب تک کے بڑے سے بڑے تاریخی انسان جن کو دنیا اکابر میں شمار کرتی ہیں، آپ صلی الله علیہ وسلم کے مقابلے میں لاۓ جاتے تو آپ کے آگے […]

Share

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کمال نفس اور مکارم اخلاق

بردباری، قوت برداشت، قدرت پا کر درگزر اور مشکلات پر صبر ایسے اوصاف تھے جنکے زریعہ الله نے آپ صلی الله علیہ وسلم کی تربیت کی تھی. ہر حلیم و بردباری کی کوئی نہ کوئی لغزش اور کوئی نہ کوئی زبان کی بے احتیاطی جانی جاتی ہے مگر صلی الله علیہ وسلم کی بلندی کردار […]

Share

بیگ صاحب اور فحاشی کی بے محابہ تعریفیں

جامعہ کراچی کے ہمارے ایک عزیز دوست فراز حیدرآبادی المعروف بیگ صاحب فحاشی کی تعریف  میں رطب اللسان ہوئے۔ گو راقم انکی ساری باتوں سے متفق نہیں لیکن پھر بھی یہ تحریر قابل مطالعہ ہے کہ مکالمہ تو شروع ہو شرم اک اداے ناز ہے‘ اپنے ہی سے سہی ہیں کتنے بے حجاب کہ‘ ہیں […]

Share