فلسفہ – فراز تیرے جنوں کا خیال ہے ورنہ http://urdu.adnanmasood.com عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری Sat, 18 May 2013 18:31:29 +0000 en-US hourly 1 کیوں بمقابلہ کیسے http://urdu.adnanmasood.com/2013/05/%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba-%d8%a8%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%81-%da%a9%db%8c%d8%b3%db%92/?utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25da%25a9%25db%258c%25d9%2588%25da%25ba-%25d8%25a8%25d9%2585%25d9%2582%25d8%25a7%25d8%25a8%25d9%2584%25db%2581-%25da%25a9%25db%258c%25d8%25b3%25db%2592 http://urdu.adnanmasood.com/2013/05/%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba-%d8%a8%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%81-%da%a9%db%8c%d8%b3%db%92/#comments Sat, 18 May 2013 18:31:29 +0000 http://urdu.adnanmasood.com/?p=1611 سائنس جب کبھی یہ سوال کرتی ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، اس سے درحقیقت یہ مراد ہوتی ہے کہ ایسا کیسے ہوتا ہے۔ اسباب کی سائنسی تحقیق ہمیشہ کسی امر کی تجربہ گاہ میں  تصدیق و تكرار سے بحث کرتی ،  تخلیق کی  غیبی و روحانی وجوہات سے اسکو کوی خاص دلچسپی نہیں ہوتی ۔

جب انسان اپنے گرد ونواح پر نظر ڈالتا ہے تو اس کا یہ سوال، ایسا کیوں ہے، عموما اس جواب  کا متقاضی ہوتا ہے کہ اس کارخانہ ہستی کی اصل کیا ہے، تخلیق کا مبتدا و منتہی کیا ہے، مقصد زندگانی کیا ہے؟  یہ وہ سوالات ہیں جن کے بارے میں سائنسی تحقیق یا تو خاموش ہے یا اسکا خیال ہے کہ  یہ سب یونہی بے کار بے سبب بے وجہ وجود میں ٓآگیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سائنس اور مذہب کا کسی بھی سطح پر مسابقہ بے معنی ہے۔ ایک کا کیوں اور کیسے دوسرے کے کیوں اور کیسے سے قطعی مختلف ہے۔

اسی زمن میں امام غزالی نے فرمایا کہ

 ریاضی اور منطق میں کوئی بات ایسی نہیں جو اسلام سے متصادم نظر آتی ہو. ان کا کہنا ہے کہ فن منطق کا علم دین سے بالراست منفی یا مثبت کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، کیونکہ اس فن میں تو صرف اس امر پر بحث ہوتی ہے کہ دلائل کیا ہیں؟  ان کی جانچ پڑتال کی کسوٹی کیا ہے؟ برھان کسے کہتے ہیں؟ اس کے مقدمات کی شرائط کی نوعیت کیا ہے؟ تعریف کس سے تعبیر ہے اور اس کو کس طور پر مرتب کیا جاتا ہے؟ مزید اس علم میں یہ بتایا جاتا ہے کہ علم کی دو اقسام میں تصور یا تصدیق- تصور کو تعریفات و حدود کے ذریعہ معلوم کیا جاتا ہے، اور تصدیق کی شناخت، براھین اور دلائل سے ہوتی ہے. ظاہراً ان میں کوئی بات ایسی نہیں جس کو دین سے متصادم کہا جا سکے. بلکہ یہ تو بعینہ وہی باتیں ہیں جن کا اہل کلام اور اھالیان بحث و نظر کےہاں عموماً چرچا رہتا ہے. البتہ ان میں اور منطقیوں میں یہ فرق ضرور ہے کہ یہ انہیں مطالب کے لئے اپنی مخصوص اصطلاحیں استعمال کرتے ہیں. اور تعریفات اور جزئیات میں زیادہ الجھتے ہیں. جب کہ وہ زیادہ تعمقات سے کام نہیں لیتے

Share

]]>
http://urdu.adnanmasood.com/2013/05/%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba-%d8%a8%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%81-%da%a9%db%8c%d8%b3%db%92/feed/ 2