پچھلے سال اللہ تعالی نے حج کی سعادت نصیب فرمائی تو روز و شب کا ایک تصویری البم بنانے کا سوچا۔
وجہ یہ تھی کہ جب میں روانہ ہو رہا تھا تو چشم تصور کے سوا مجھے اس بات کا کوئی خاص اندازہ نا تھا کہ شیطان کو کنکریاں مارنے کی جگہ کیسی ہوگی یا منٰی کے خیموں میں رہایش کی کیا صورتحال ہوتی ہے۔ اس تصویری سرگزشت میں روز مرہ کی تصاویر موجود ہیں اور کچھ کارآمد نکات بھی۔ اگر فائدہ مند ہوں تو عاصی کو دعاوں میںیاد رکھئے گا۔ اللہ سبحان تعالی ہم سب کو سفر حج کی توفیق و سعادت نصیب فرمائے، آمین۔