عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: تحقیق

الگارتھم بمقابلہ لاگرتھم

آج  شام کرسٹوفر اسٹائن کی تصنیف “آٹومیٹ دس” پڑھتے ہوئے صفحہ ۱۰۲ پرلفظ  الگارتھم کی تاریخ پر مبنی ایک پیراگراف نظر آیا۔ اکثر و بیشتر لوگوں کو الگوردم اور لاگرتھم کے الفاظ میں اشتباہ ہوتا ہے ، یہ دونوں بلکل مختلف اصطلاحات ہیں اور دونوں  الخوارزمی سے منسلک نہیں۔  الگارتھم کسی مسئلے کوحل کرنے کے لیۓ ، اصول و ضوابط کی […]

Share

محمد علی ردولوی پر تحقیقی مقالہ

چوہدری محمد علی ردولوی (۱۸۸۲ تا ۱۹۵۹) کا نام ہم نے پہل بار ضیا محی الدین کی محفل میں سنا۔ ان کے مضامین مثلا  بیوی کیسی ہونی چاہیے، میر باقر یا اپنئ بیٹی ہما خانم کے نام خط  نہایت عمدہ نثر پارے ہیں۔ اپنی صریح کم علمی کے باعث سوچا کہ احباب سے پتا کروں کہ یہ حضرت […]

Share

علم انسانی – پہلی تراویح سے ایک اقتباس

وَعَلَّمَ آدَمَ الأَسْمَاءَ كُلَّهَا۔۔ البقرہ اس کے بعد اللہ نے آدمؑ کو ساری چیزوں کے نام سکھائے انسان کے علم کی صورت دراصل یہی ہے کہ وہ ناموں کے ذریعے اشیا کے علم کو اپنے ذہن کی گرفت میں لاتا ہے۔ لہذا انسان کی تمام معلومات دراصل اسمائے اشیا پر مشتمل ہیں۔ آدم کو سارے […]

Share

محض ایک نظریہ؟ چند غلط العوام اصطلاحات اور انکے درست سائنسی معنی

 نظریہ یا تھیوری کا لفظ ان غلط العوام  سائنسی اصطلاحات میں سے ایک ہے جو ہماری روز مرہ کی زبان اور اردو نثر میں خاص طور پر مستعمل ہیں۔ لوگوں کا غالب گمان یہ ہے کہ نظریہ ایک نا پختہ بچہ ہوتا ہےجو بڑا ہو کر قانون بن جاتا ہے۔ لہذا شماریاتی علوم کے لفظ […]

Share

ہاں تو میاں، تمہارا پی ایچ ڈی کیسا چل رہا ہے؟

اکثربے تکلف احباب دل دکھانے کو گاہے بگاہے یہ سوال کیا کرتے ہیں کہ بھئی تمہارا پی.ایچ.ڈی کب مکمل ہو رہا ہے یا تمہاری تحقیق کا کیا حال ہےیا تمہارا مقالہ تو ختم ہو کر ہی نہیں دے رہا وغیرہ وغیرہ. اس ضمن میں جامعہ اسٹینفورڈ کے فارغ التحصیل،  پی ایچ ڈی کامکس کے خالق […]

Share

واقعیت بودن

کیا حقیقت ایتھر ہے، ایک ریاضی کی نظم ہے یا کہ ٹھوس اجزا کا مجموعہ؟ ٹھوس کیا ہے، تعمیر کا بنیادی منبع الوجود کیا ہے؟ حقیقت موجودات پر ریڈیولیب کی ایک سائنسی نظر، ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔  

Share

ونڈوز سرور ایپ فیبرک کک بک کا مختصر تعارف

یوں تو راقم عموما تکنیکی کتابوں کے تعارف سے اجتناب برتتا ہے لیکن چونکہ مجھے اس حالیہ کتاب، ونڈوز سرور ایپ فیبرک کک بک کے تکنیکی ناقد ‘رویویر’ ہونے کا اعزاز حاصل ہے تو سوچا کہ یہ روایت شکنی بھی کرتے چلیں۔ پیکٹ پب نامی ادارے کی شائع کردہ ونڈوز سرور ایپ فیبرک کک بک دراصل […]

Share

حقیقت تمثیل از ابن عربی

فصوص الحکم میں  ابن عربی حکمت قدوسیہ فص کلمۂ ادریسیہ کے بیان میں کہتے ہیں یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ کسی مسئلے کی تحقیق جدا ہوتی ہے اور مثال کے طور پر یا عبرت لینے یا نصیحت پکڑنے کے لیے کسی جانور کے فرضی قصّے کا بیان کرنا یا غلط، مگر مشہور واقعے […]

Share

کوانٹم طبعیات اور ہگز بوسون

 اگر آپ نے راقم کی طرح نوے کی دہائ میں کالج اور جامعہ کی تعلیم مکمل کی ہو تو آپکو یاد ہوگا کہ ہمارے نصاب میں کوانٹم طبعیات کے بارے میں کچھ  زیادہ  تذکرہ نا ہوتا تھا ۔ذراتی طبعیات مں کوارکس کا ذکر تو سنا لیکن اس کی اسپن اور چارم سے کوئ خاص یاداللہ […]

Share

ٹیورنگ کی مشین

ایلن ٹیورنگ ایک برطانوئ ریاضی دان، منطقیات کا ماہر اور آج کی اصطلاح کے مطابق ایک  کمپیوٹر سائنسدان تھا۔ اس نے کمپیوٹر سائنس کی تخلیق و ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ الگارتھم اور جدید کمپیوٹرائزڈ حسابیات کو ٹیورنگ مشین کی مدد سے حل کرنے کا نظریہ،  جسے نظریاتی کمپیوٹر سائینس کی اساس قرار دیا جاتا ہے، اسی کے […]

Share