فراز تیرے جنوں کا خیال ہے ورنہ عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

February 23, 2012

لاکھ مسمار کیے جائیں از سلیم کوثر

Filed under: شاعری — ابو عزام @ 6:56 pm

لاکھ مسمار کیے جائیں زمانے والے
آہی جاتے ہیں نیا شہر بسانے والے

اس کی زد پر وہ کبھی خود بھی تو آسکتے ہیں
یہ کہاں جانتے ہیں آگ لگانے والے

اب تو ساون میں بھی بارود برستا ہے
اب وہ موسم نہیں بارش میں نہانے والے

سر سے جاتا ہی نہیں‌وعدہء فروا کا جنوں
مر گئے عدل کی زنجیر ہلانے والے

ہم نہ کہتے تھے تجھے، وقت بہت ظالم ہے
کیا ہوئے اب وہ ترے ناز اٹھانے والے

سائے میں بیٹھی ہوئی نسل کو معلوم نہیں‌
دُھوپ کی نذر ہوئے پیٹر لگانے والے

گھر میں دیواریں ہیں اور صحن میں آنکھیں ہیں‌سلیم
اتنے آزاد نہیں وعدہ نبھانے والے

Share

4 Comments »

  1. سلیم کوثر پاکستانی زندہ شاعروں میں سے میرے پسنیدیدہ شاعر ہیں۔
    بہت عمدہ شاعری کرنے کے باوجود کم لوگ ہی ان سے واقف ہیں اور نا ہی ان کی کتب مارکیٹ میں آسانی سے ملتی ہیں۔
    بہت عمدہ غزل
    اچھی چیزیں یاد دلانے کا شکریہ

    Comment by علی — February 24, 2012 @ 3:30 am

  2. واہ واہ واہ، کیا خوبصورت غزل ہے۔ بہت شکریہ جناب پیشکش کیلیے۔

    Comment by محمد وارث — February 24, 2012 @ 10:37 pm

  3. اب تو ساون میں بھی بارود برستا ہے
    اب وہ موسم نہیں بارش میں نہانے والے

    Comment by راجہ اکرام — March 27, 2012 @ 2:42 am

  4. فونٹ اگر نستعلیق ہو تو آپ کا بلاگ مزید قاری دوست ہو جائے گا

    Comment by راجہ اکرام — March 27, 2012 @ 2:56 am

RSS feed for comments on this post. TrackBack URL

Leave a comment

Powered by WordPress