اکثر احباب یہ سوال کرتے ہیں کہ پراگرامنگ سیکھنے یا کمپیوٹر ساینس کی فیلڈ میں داخل ہونے کے لیے کیا صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں۔ شماریاتی خصوصیات اور حسابی مسایل کو حل کرنے کی صلاحیت، میرا جواب عموما اسی طرح شروع ہوتا ہے۔ پراگرامنگ محض ایک آلہ کار ہے، درحقیقت الگارتھم بنانا اور اسکو آپٹمایز کرنا کمپیوٹر ساینس کا بنیادی نکتہ ہے۔
پراجیکٹ اویلر حساب اور پراگرامنگ پر مبنی ایک ویب سایٹ ہے جس میں مختلف قسم کے تقریبا چار سو کے قریب حسابی سوالات موجود ہیں جن کو آپ اپنی پسندیدہ پراگرامنگ کی زبان میں حل کر سکتے ہیں، یہاں کسی بھی پراگرامنگ کی زبان کو استعمال کرنے کی اجازت ہے، صرف آپکا جواب درست ہونا چاہیے۔ مثلا ایک سوال ہے کہ دو ملین سے کم کے تمام پرایم یا جوہری اعداد کا حاصل جمع بتایں، اب آپ کوئ بھی زبان استعمال کرکے یہ جواب معلوم کرسکتے ہیں لیکن الگارتھم خود بنانا ہوگا ورنہ مقابلے کا مقصد فوت ہوجاے گا۔
یہ ویب سایٹ ٹاپ کوڈر کے مقابلے میں کافی آسان ہے اور اگر آپ کو پروگرامنگ سیکھنے کا شوق ہے تو آپکی ازمایش و ذہنی ورزش کے لیے نہایت مفید۔میں اب تک دس مسائل حل کر چکا ہوں اور کوشش ہے کہ اگلے کچھ ماہ میں پورے تین سو سوالات ختم کرلوں، آپ بھی کوشش کر کے دیکھیں۔
معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ ایک سادہ سا پرابلم اور بھی حل کر لیں کہ اپنے بلاگ کی سٹائل شیٹ کو اردو کے لیے ایڈجسٹ کر لیں۔
Comment by نبیل — February 13, 2012 @ 2:59 am
اچھی معلومات دی ہیں اور یہ ان طالبعلموں کے لیئے زیادہ مفید ہے جو پرومنگ کیی دنیا میں محض شوق کی خاطر آنا چاہتے ہیں لیکن حسابی فارمولوں اور الگورتھم وغیرہ کے جھنجھٹ میں پڑنے کی بجائے آسان رستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
Comment by محمد ریاض شاہد — February 13, 2012 @ 3:59 am