فراز تیرے جنوں کا خیال ہے ورنہ عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

April 23, 2012

لاس اینجلس کتب میلے کی ایک تصویری روداد

Filed under: ادبیات,سفر وسیلہ ظفر,کتابیات — ابو عزام @ 10:52 pm

 ہر سال کی طرح اس سال بھی لاس اینجلس ٹایمز اخبار کی طرف سے دو روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس سال یہ کتب میلہ یو سی ایل اے کے بجاے یو ایس سی یعنی یونیورسٹی آف سا تھرن  کیلیفورنیا میں منعقد ہوا جہاں  اس میں ہزاروں افراد اور کتب فروشوں نے شرکت کی۔ اس اینجلس ٹائمز فیسٹیول 1996 ء میں شروع ہوا اور امریکہ میں ہونے والا سب سے بڑا کتب میلا  بن گیا جہاں یہ تہوار  ہر سال 140،000سے زیادہ کتابوں سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

 ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی کتابوں کی محبت ہمیں بھی کشاں کشاں کھینچ لے گئی۔ یہاں تکنیکی کتب تو خیر کم ہی تھیں لیکن دیگر موضوعات پر ہزاروں کتب اور کتب فروشگاں  موجود تھے۔اسکے علاوہ بہت سے مشہور مصنفین بھی اس تہوار میں موجود تھے،

بچوں کے لئے خوب انتظام تھا اور  بچوں کے لئے کتابیں لکھنے والے بھی بہت موجود تھے جو بچوں کو کہانیاں سنا رہے تھے اور داد وصول کر رہے تھے۔انہی کہانیاں سنانے والوں اور کتابوں پر دستخط کرنے والوں میں کریم عبدالجبار بھی شامل تھے۔

اتنا بڑا میلا ہو اور آئ فون کی ایپ نا ہو، یہ کیسے ہو سکتا ہے!

ایپ کے علاوہ بھی جگہ جگہ جدول اور مصنفین کی آمد و کتابوں کی دستخط کا نظام الوقات ٓآویزاں تھا۔

نیے مصنفین نے لیئے سیکھنے کی ورکشاپ کا بھی انتظام کیا گیا تھا

 

 ایک  جانب مشاعرہ بھی گرم تھا اور ایک شاعر صاحب اپنے شعروں پر دادوں کے ڈونگرے وصول کر رہے تھے!

ایک جانب یو ایس سی کے طلبہ اپنے اساتذہ کی کتابیں اس دعوے کے ساتھ بیچ رہے تھے کہ ان کو پڑھ کر آپ بھی ایسے جہاز بنانے شروع کردیں گے!

گروچو کا یہ قول سچ بات ہے ہمیں تو بہت پسند آیا!

پیسیفیکا ریڈیو جس کا قبلہ بائیں بازو کے بھی بائیں جانب ہوتا ہے  وہاں سے براہ راست نشریات کر رہا تھا۔

۔ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت کی تنظیم  واے اسلام کی جانب سے اسٹال لگاے گے تھے ، ان میں ہر سال چار سے پانچ ہزار قران کی کاپیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔ اس سال کی خاص بات یہاں موقع پر ایک فرد کا قبول اسلام ہے ۔۔

 کتابوں کے جھرمٹ میں ایک یادگار دن

Share

5 Comments »

  1. بہت خوب جناب

    Comment by محمد وارث — April 24, 2012 @ 12:44 am

  2. ﻣﻴﻠﮧ ﮐﯽ ﺳﻴﺮ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ ﺑﮩﺖ ﺷﮑﺮﻳﮧ

    Comment by ﺳﻌﻴﺪ — April 24, 2012 @ 1:47 pm

  3. میلہ تو عمدہ لگ رہا ہے جناب۔
    یہاں بھی سڈنی رائٹرز فیسٹول لگتا ہے، دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا البتہ۔
    ویسے آپ فونٹ کونسا استعمال کر رہے ہیں؟ لینکس پر الفاظ درست نظر نہیں آ رہے۔ جمیل اور نفیس والے بلاگ البتہ درست دکھائی دے رہے ہیں۔

    Comment by فیصل — April 26, 2012 @ 2:17 am

  4. عمدہ ہے۔ اب مجھے افسوس ہے کہ کیوں نا گئے۔

    Comment by راشد کامران — April 26, 2012 @ 10:03 pm

  5. بہت عمدہ۔بہت بہت مبارک ہو۔ان خوش نصیب کا نام پتہ تو ارشاد فرمائے جنہیں الله تعالیٰ نے اسلام کی دولت عطا کی۔

    Comment by suleman — May 19, 2012 @ 2:12 am

RSS feed for comments on this post. TrackBack URL

Leave a comment

Powered by WordPress