فراز تیرے جنوں کا خیال ہے ورنہ عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

May 2, 2012

دو نظریاتی ریاستیں

Filed under: پاکستان,سیاست,عمومیات,مشاہدات — ابو عزام @ 4:00 am

سنہ ۱۹۴۷/۴۸ میں دو عدد نظریاتی ریاستی معرض وجود میں آئ تھیں جن کی بنا قومیتوں کی مذہبی بنیاد پر تقسیم تھی۔

نظریے پر عمل کتنا ہوا، اس کا اندازہ ان دو سرخیوں سے ہوجاتا ہے۔

سابق اسرائلی صدر موسے کاستو کو عدلیہ نے سات سال قید کی سزا سنا دی۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو قومی مصالحتی آرڈینینس یعنی این آر او پر عملدرآمد سے متعلق مقدمے میں عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے اور توہین عدالت کا مرتکب ہونے  پر ایک منٹ کی سزا سنا دی ہے۔

جرائم کی نوعیت نہایت مختلف سہی لیکن اینکڈوٹ اچھی بنی ہے۔

Share

3 Comments »

  1. hasb e mamool baat samajh nahin aai…

    kiya Isreal ki suprme court bhi pakistani supreme court ki tara siraf aik party PPP kay khilaaf faislay deti hai?

    wesay Pakistan main bhi baluchiopn kay saath wohi hu raha hai ju Israel palestinians kay saath kar raha hai..

    Comment by Hasan — May 2, 2012 @ 4:27 pm

  2. دونوں کے نظرئیے میں فرق تھا۔ ایک کے بارے میں یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ مذہب کا قلعہ بنانے کے لئے وجود میں آیا دوسرا اپنے ہم مذہبوں کو ایک زمین مہیا کرنے کے لئے وجود میں آیا تاکہ ہم مذہب بے زمین نہ رہیں۔ ایک میں نفاذ مذہب کی تحاریک چلتی رہیں اپنے ہم مذہبوں کو اسی مذہب کے نام پہ قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا جاتا رہا اس لئے وہ ناکام رہے۔ دوسرے میں ساری دنیا میں ہم مذہبوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جاتی رہی اور وہ اس میں کامیاب رہے۔

    Comment by Aniqa Naz — May 5, 2012 @ 4:32 am

  3. اگر انکے درمیان اقدار مشترکہ تلاش کی جائیں تو بھی ایک طویل فہرست تیار ہوجائے گی 🙂

    Comment by راشد کامران — May 5, 2012 @ 12:52 pm

RSS feed for comments on this post. TrackBack URL

Leave a comment

Powered by WordPress