فراز تیرے جنوں کا خیال ہے ورنہ عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

April 28, 2013

عسکری الحادئیے

Filed under: مذہب — ابو عزام @ 6:50 am

کیونکہ عسکری ملحدین یا دہریہ کہنے سے، باالفاظ شعیب سلیم، ٹیمپو نہیں بنتا۔

الحاد ایک مذہب ہے، اور اس کے عسکری پیروکار و معتتقدین انہی غیر اثبات شدہ حقیقتوں کا پرچار کرتے ہیں جن کے عدم ثبوت میں وہ دیگر متصور الہامی وغیر الہامی مذاہب کے تمسخر و استہزا پر مصر ہیں۔ کم از کم پیر مغاں کلیسا الحاد نے اس عدم ادراک کی لاج رکھی ورنہ علمی دیوالیہ تو اس انبوہ کا وطیرہ ٹھرا۔

اور جب مفتود شدہ اخلاقی جرات کی بات چل نکلی ہے تو جہاں حضرت انسان کی اطاعت طلب کرنے پر انہیں مذہب سے خدا واسطے کا بیر ہے (واللہ عالم اس محاورے کا لغت زندیقیہ میں ترجمہ کیا ہوتا ہے)، وہیں حضورکا انسانی فلسفہ و نظریات مثلا جمہوریت و اشتراکیت و ملوکیت و فاشیستی واستبداد کی پبلک پالیسی امور میں دخل اندازیوں سے ایسا تجاہل غیر عارفانہ و صرف نظر کہ دامن پہ کوئ داغ نا ۔۔

وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ

Share

1 Comment »

  1. یعنی
    تیری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائی
    وہ تیرگی جو میرے نامہ سیاہ میں تھی۔

    Comment by مانی — April 29, 2013 @ 9:40 am

RSS feed for comments on this post. TrackBack URL

Leave a comment

Powered by WordPress