کسی غمگسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیا
کہ جو میرے غم میں گھلا کیا اسے میں نے دل سے بھلا دیا
جو جمال روئے حیات تھا، جو دلیل راہ نجات تھا
اسی راہبر کے نقوش پا کو مسافروں نے مٹا دیا
میں تیرے مزار کی جالیوں ہی کی مدحتوں میں مگن رہا
تیرے دشمنوں نے تیرے چمن میں خزاں کا جال بچھا دیا
تیرے حسن خلق کی اک رمق میری زندگی میں نہ مل سکی
میں اسی میں خوش ہوں کہ شہر کے دروبام کو تو سجا دیا
تیرے ثور و بدر کے باب کے میں ورق الٹ کے گزر گیا
مجھے صرف تیری حکایتوں کی روایتوں نے مزا دیا
کبھی اے عنایت کم نظر! تیرے دل میں یہ بھی کسک ہوئی
جو تبسم رخ زیست تھا اسے تیرے غم نے رلا دیا
[…] This post was mentioned on Twitter by Urdublogz.com, UrduFeed. UrduFeed said: نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم http://goo.gl/fb/wEPf0 […]
Pingback by Tweets that mention نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم » فراز تیرے جنوں کا خیال ہے ورنہ - عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری -- Topsy.com — February 15, 2011 @ 10:51 am
جو جمال روئے حیات تھا، جو دلیل راہ نجات تھا
اسی راہبر کے نقوش پا کو مسافروں نے مٹا دیا
صلی اللہ علیہ وسلم
ہمیں تجدید وفا کرنی ہے ۔ اپنے اپ سے۔ اپنے مسلمان ہونے کے ناطے اپنے اسلامی اخلاق سے۔
Comment by جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین — February 15, 2011 @ 4:07 pm
با خدا خدا کا یھی ہے در ، نہیں اور کوئی مفر مکر
جو وہاں سے ہو یہیں آ کے ہو ، جو یہاں نہیں وہ وہاں نہیں
Comment by فرقان خانزادہ — February 15, 2011 @ 7:35 pm
فنی لطافتوں کے ساتھ ساتھ سوچنے پر بھی مجبور کردیا۔ شاندار۔ خدا قبول کرے
Comment by سلیمان — February 16, 2011 @ 6:18 am