عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Author Archives: ابو عزام

خط گدی نشینوں کا – علاج ریسیشن کا

خاکسار کی قسمت کے ستارے چمک اٹھے کہ آج جب ہم خطوط  دیکھنےکے لئے ڈاک کا ڈبہ کھولا تو بھارت سے ایک عرس کی دعوت تھی۔ چونکہ عرس کے لغوی معنی شادی کے ہوتے ہیں لحاظہ پہلا گمان تو یہ ہوا کہ آخرکار شعیب اور ثانیہ کی شادی کا دعوت نامہ موصول ہو ہی گیا، […]

Share

انّا للہ و انّا الیہ راجعون

ڈاکٹر اسرار احمد، خادم قران ، داعی اور عالم دین اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اناللہ وانا علیہ راجعون- اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔ ڈاکٹر صاحب کی تمام زندگی خدمت قران اور دعوت دین کی کوششوں میں گزری ۔1971 میں  آپ […]

Share

اردو بلاگران کے نام

ہم اُس قبیلہ وحشی کے دیوتا ہیں کہ جو پجاریوں کی عقیدت پہ پھول جاتے ہیں اور ایک رات کے معبود صبح ہوتے ہی وفاپرست صلیبوں پہ جھول جاتے ہیں فراز

Share

کمپیوٹرسائنس میں اردو زبان پر تحقیقاتی کام

تحقیق و تحریر کی دنیا میں اردو زبان کی تاریخ، اردو ادب کے ارتقا،اردو زبان کے وسیع پیمانے پرمستعمل ہونے اور اس پر دیگر زبانوں کے اثرات،اردو کے رسم الخط اور طریق وغیرہ پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے. میری اس تحریر کا مقصد علم کمپیوٹر میں اردو زبان میں ہونے والی تحقیق خاص […]

Share

تہذیبی نرگسیت -ایک تہذیبی مرعوب کی سرگذشت کا اصولی جواب – حصہ اول

ذکر بی بی سی اردو پر سنا، برادرم راشد کامران نے کتاب مستعار دی اور ہم نے پڑھی۔ مبارک حیدر صاحب کی اس تصنیف کو منفرد کہنا تو کسی لحاظ سے درست نا ہوگا کیونکہ انکے رقم کیے گیے شکوک شبہات نئے نہیں اور ان سے رسائل و مسائل، خطبات اور تنقیحات جیسی کتابوں میں […]

Share

دست و گریبان ڈاکٹر اور صحافی

میڈیا کی بے لگامی کو دیکھ کر بے اختیار دل سے نکلتا ہے کے اتنی نہ برا پاکی دامان کی حکایت ڈاکٹر اور صحافی کیا یہ کسی دو پیشہ وارانہ شعبہ جات کا انداز تکلم لگتا ہے ؟ http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/04/100407_ali_salman_doctors.shtml

Share

حرم کو جائے گی اگر یہ راہگزر تو جاؤں گا

پچھلے سال جب  موسم حج میں میں نے یہ تصویر لی تو اس وقت سوچا تھاکے اسکا بہترین عنوان یہی ہو سکتا ہے حرم کو جائے گی اگر یہ راہگزر تو جاؤں گا مکمل نظم درج زیل ہے۔ کسی صاحب کو شاعر کا نام معلوم ہو تو ضرور بتاییں تاکہ شامل کر لیا جاے حیات […]

Share

مصلحتوں‌کی سیاست اور نظریات کا فقدان

دراصل ہم اس بارے میں بڑے عرصے سے سوچتے آ رہے تھے کے پاکستانی سیاست میں بایاں بازو کافی عر‌صے سے غائب ہے . پھر اس بات پر توجہ ہوئی کہ درحقیقت صرف بایاں بازو ہی نہیں، عمومی طور پر ہماری سیاست شدید نظریاتی فقدان کا شکار ہے۔ سیانے کہا کرتے ہیں کہ جہاں دایاں […]

Share

کچھ خطوط بُتاں

دوستوں کے بے حد اصرار اور کمپنی کی مشہوری کے لیے اردو میں بلاگ لکھنے کا آغاز کیا گیا ہے تو سوچا کہ ابتدا اس شگفتہ تحریر سے کرتے ہیں جو ہم نے اپنے ایک لنگوٹیا دوست کے رد میں لکھی تھی۔  امید ہے آپ کو پسند آے گی۔ مبین میاں. سدا خوش رہو۔ اوپر […]

Share