عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Author Archives: ابو عزام

پیغمبر اسلام از ڈاکٹرمحمد حمید اللہ

 ڈاکٹر حمید اللہ کی تحریر کردہ فرانسیسی سیرت طیبہ کی کتاب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اردو ترجمہ پروفیسر ڈاکٹر خالد پرویز  نے کیا ہے جس سے ایک اقتباس پہلے اس بلاگ پر پیش کیا جا چکا ہے۔ تقریبا ۷۰۰ صفحات کی یہ کتاب سیرت طیبہ پر لکھی جانے والی دیگر کتب کی طرح […]

Share

تخلیق، ایک جزو لاینفک

ہم کو گھڑے گھڑائے نقلی آدمیوں کی ضرورت نہیں ہے جو کسی ادبی یا پیشہ ورانہ کم کے لائق ہو بلکہ کچھ ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اپنی قوت ارادی کے بل پر کسی بھی کام میں ہاتھ ڈال سکتے ہوں دنیا میں جو بہترین کارنامے وقوع پذیر ہوئے. یعنی طباع و دراک لوگوں […]

Share

بیگ صاحب اور فحاشی کی بے محابہ تعریفیں

جامعہ کراچی کے ہمارے ایک عزیز دوست فراز حیدرآبادی المعروف بیگ صاحب فحاشی کی تعریف  میں رطب اللسان ہوئے۔ گو راقم انکی ساری باتوں سے متفق نہیں لیکن پھر بھی یہ تحریر قابل مطالعہ ہے کہ مکالمہ تو شروع ہو شرم اک اداے ناز ہے‘ اپنے ہی سے سہی ہیں کتنے بے حجاب کہ‘ ہیں […]

Share

کون ہے جان گالٹ، سوز درون کائنات؟

دروغ برگردن راوی پر کسی نے آئن رینڈ سے پوچھا کہ آپکی تصنیف آیٹلس شرگڈ بارہ سو صفحات کی ایک نہائت ضخیم کتاب ہے، آپ نے اس کو کبھی مختصر کرنے کا  سوچا؟ انسانی انفرادیت و آزادی کی طاقت اور جاہ حشمت کی نام نہاد علمبردار نے نہائت نخوت سے جواب دیا، کیا کبھی کسی […]

Share

پیغمبر اسلام صلی الله علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کیوں کیا جاۓ؟ از ڈاکٹر حمید اللہ

ڈاکٹر حمید اللہ کی تحریر کردہ فرانسیسی سیرت طیبہ کی کتاب کےاردو ترجمے سے اقتباس ١: تعریف و توصیف اس الله تبارک وتعالیٰ کی جو رب العالمین ہے. ہم اسی ہی کی پرستش کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد مانگتے ہیں. ہمارے پاک پیغمبر حضرت محمّد صلی الله علیہ وسلم نے جو کچھ انسانیت […]

Share

ونڈوز سرور ایپ فیبرک کک بک کا مختصر تعارف

یوں تو راقم عموما تکنیکی کتابوں کے تعارف سے اجتناب برتتا ہے لیکن چونکہ مجھے اس حالیہ کتاب، ونڈوز سرور ایپ فیبرک کک بک کے تکنیکی ناقد ‘رویویر’ ہونے کا اعزاز حاصل ہے تو سوچا کہ یہ روایت شکنی بھی کرتے چلیں۔ پیکٹ پب نامی ادارے کی شائع کردہ ونڈوز سرور ایپ فیبرک کک بک دراصل […]

Share

مسلماں زادہ ترکِ نسب کن

اعداے ملت اسلامیہ کا عرصہ دراز سے یہ منشا رہا ہے کہ امت واحدہ کو  نسلی اور وطنی تفرقات میں  بانٹے رکھیں۔ اس کی تازہ ترین مثال روہینگا کے مسلمانوں کے قتل عام پر ڈرائنگ روم لبرلیوں کا یہ ردعمل ہے کہ یہ  ایک نسلی و محدود جغرافیای معاملہ ہے، اس کو مسلمانوں کا مسئلہ […]

Share

دیسی لبرل کا تضاد، ایک خط

برادرم ابوعزام آداب و تسلیمات آپ کا پچھلا خط ملا، پڑھ کر دل باغ باغ ہوگیا، کیاکہنا ایسی آزادانہ فصاحت و بلاغت کا، قربان جائیے۔ قبلہ پاپوش میں لگائ کرن آفتاب کی، آپ کے علم وہنر  کے تو ہم قتیل ٹھرے، مگر بس یہ بات ہمارے درمیان ہی رہےکہ مسلک ہاے دیسی لبرلیت میں تعقل […]

Share

ایک پراسرار کتاب کی آمد

صبح کا وقت تھا کہ دروازے پر دستک ہوئ، کھولا تو باہر ڈاکیا کھڑا تھا ایک عدد ڈبے کے ساتھ اور راقم کے دستخط کا متمنی تھا، آٹوگراف لینے کے بعد وہ مرد فیڈایکس تو اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہوا لیکن ہمیں انصاری روڈ دہلی سے آنے والے اس پیکٹ کی بابت […]

Share

قصہ اردو بلاگران کے ساتھ ایک شام کا

ایک عرصہ دراز سے یہ تحریر ڈرافٹ کے خانے میں پڑی تھی تو سوچا اس کو  ملاقات کی سالگرہ سے قبل شائع کردیا جاے۔  تاخیر کی معذرت۔ میر امن نے کیا خوب کہا کہ سچ ہے جب کچھ بن نہیں آتا۔ تب خدا ہی یاد آتا ہے نہیں تو اپنی اپنی تدبیر میں ہر ایک […]

Share