عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Author Archives: ابو عزام

کاش کہیں سے تھوڑی عقل مل جاتی

تو اوریا مقبول جان صاحب کا بڑا بھلا ہوجاتا۔ ایک تو احباب نے ان سوڈو انٹیلیکچولز کے لنک بھیج بھیج کر ناک میں دم کر رکھا ہے اوربندہ مروت میں یہ بھی نہیں کہ سکتا کہ بھائ، ایسی بے پرکی تو ہم نے مظہر کلیم سے بھی نا سنی، آپ کو ذرا احساس تو ہونا […]

Share

برٹانیکا اب ہم میں نہیں رہے

 ہاے برقی کتاب، تیرا برا ہو کہ تو نے ہم سے ایک ۲۴۴ سالہ ہمدم دیرینہ، انسائکلوپیڈیا برٹانیکا چھین لیا۔ اب بتا کہ پطرس کے انجام بخیر پر کنڈل کا تکیہ لگایا جاے گا؟ ہم تو بس اس نثر کو  روتے ہیں کہ اس دور عدو کتب ہاے ورق میں اسکا کیا مماثل ہو۔ پطرس۔۔ […]

Share

اپنے حصے کے بے وقوف

ہر قوم کو اپنے حصے کے بیوقوفوں کا کوٹہ ضرور ملتا ہے، یہ دنیا کی تکنیکی طور پر سب سے زیادہ ترقی یافتہ قوم کے لوگ ہیں، ملاحظہ کریں۔

Share

جینٹلمین بسمہ اللہ از اشفاق حسین

مزاح کے عہد یوسفی میں رہنے اور یوسفی پڑھ لینے کے بعد اکثر یہ بیماری لاحق ہو جاتی ہے کہ ایرے غیرے کسی مزاح نگار کو خاطر میں لانے کا قطعی دل نہیں چاہتا اور وہ بھی ایک سابق فوجی کو، بھلا فوج اور مزاح کا کیا ربط۔ لیکن  جینٹلمین بسمہ اللہ از اشفاق حسین […]

Share

آئنسٹائن کا منطقی معما

البرٹ آئنسٹائن سے منسوب اس منطقی معمے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے دنیا کے صرف دو فیصد لوگ ہی حل کرسکتے ہیں۔ دروغ برگردن راوی۔ اس کے حل کے لیے کاغذ اور قلم درکار ہوگا، ذرا ذہن آزمائیں۔ پچھلے منطقی معمے کی طرح اس معمے میں بھی کوئ  چالاکی کی بات نہیں، […]

Share

خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِيْنٍ

“حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آپ کے جسم میں ہر ایٹم ایک منفجر یا پھٹے ہوے ستارے سے آیا ہے،  آپ کےبائیں ہاتھ میں جو ایٹم ہیں وہ شاید وہ کسی دوسرے ستارے سے آے ہوں اور  دائیں ہاتھ  کے جوہر کسی مختلف ستارے کی باقیات ہوں. طبعیات میں یہ واقعی سب سے زیادہ شاعرانہ بات ہوسکتی ہے جو میرے علم میں ہے۔۔۔ آپ سب ستاروں کی مٹی ہیں۔” لارنس کراس، […]

Share

وسعت کائنات کی ایک جھلک

وسعت کائنات کی ایک نہایت خوبصورت تصویری جھلک۔ فبای الا ربکما تکذبان

Share

آپ کیوں پروا کریں ہیں کہ لوگ کیا سوچتے ہیں” از رچرڈ فائنمن”

 ہفتوں میں ۵۲ کتابیں  پڑھنے کا جو بار گراں ہم نے اٹھایا تھا اس کو پورا کرنے کی ایک ہی صورت نظر آتی ہے کہ کتب ہاے مطالعہ مختلف اشکال میں ہر وقت موجود رہیں،  یعنی صوتی، برقی   اور ورقی۔ اسی طرح سے ہم اینڈرز گیم بھی ختم کرنے میں کامیاب ہوئے تھے کہ […]

Share

نیلی آنکھیں، ایک منطقی معما

کمپوٹر سائنس کے طالبعلموں کے لیے جان کونوے اور اسکے گیم آف لایف کا نام جانا پہچانا ہے۔ لیکن جان کونوے کے بیان کردہ کامن نالج یا عمومی علم نامی حسابی انطباق پر مبنی اس نیلی آنکھوں والی پہیلی کو دنیا کے مشکل ترین منطقی معموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ذہن لڑایں اور دیکھیں […]

Share

اسباق و دروسہاے انٹرنیٹ – خان اکیڈمی

انٹرنیٹ پر موجود اسباق و لیکچرز کا ذکر ہو اور خان اکیڈمی کا نام نا آے، یہ کیسے ہو ممکن ہے۔ خان اکیڈمی ایک غیر منافع بخش تعلیمی تنظیم ہے جسے۲۰۰۶ میں  امریکی معلم اور  ایم ائی ٹی  یونیورسٹی کے ایک گریجویٹ سلمان خان  نے تخلیق کیا تھا. خان اکیڈمی کا مشن ہے کہ کسی کو بھی، کہیں بھی ایک اعلی معیار کی تعلیم فراہم کی جاسکے اور اس کار […]

Share