عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Author Archives: ابو عزام

کسی غمگسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیا

کسی غمگسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیا کہ جو میرے غم میں گھلا کیا اسے میں نے دل سے بھلا دیا جو جمالِ روئے حیات تھا، جو دلیل راہِ نجات تھا اسی رہبر کے نقوش پا کو مسافروں نے مٹا دیا میں تیرے مزار کی جالیوں ہی کی مدحتوں میں مگن […]

Share

سقوط ڈھاکہ

میں قائد عوام ہوں جتنے میرے وزیر ہیں سارے ہی بے ضمیر ہیں میں انکا بھی امام ہوں میں قائد عوام ہوں میں پسر شاہنواز ہوں میں پدر بے نظیر ہوں میں نکسن کا غلام ہوں میں قائد عوام ہوں دیکھو میرے اعمال کو میں کھا گیا بنگال کو پھر بھی میں نیک نام ہوں […]

Share

مشاہدات – سلاست بر اردو معلی و اردو محلہ

خدا اسداللہ غالب کی مغفرت کرئے، کیا خوب کہا کہ برس ہا برس بعد بھی نثر پر بہار ٹھری۔ ’’تم کو وہ محمد شاہی روشیں  پسند ہیں ۔ یہاں  خیریت ہے وہاں  کی عافیت مطلوب ہے… ہائے کیا اچھا شیوہ ہے جب تک یوں  نہ لکھو، وہ خط ہی نہیں  ہے۔ چاہِ بے آب ہے […]

Share

برادرم جعفر کی کتاب حال دل کا تعارف

ادب معاشرے کی امنگوں و احساسات کا عکاس ہوتا ہے، ڈائجسٹی ادب کو ادب عالیہ کے سنگھاسن پر براجماں پروہتوں نے کبھئ درخور اعتنا نا جانا لیکن اس میں کوئ کلام نہیں کہ اسی عام فہم ادب اپنے لاکھوں قارئین کو اردو زبان، بین القوامی ترجموں، افسانوں، جرم سزا اور زندگی سے قریب تر کہانیوں […]

Share

بے حسی کا خراج

 کل دن دہاڑے میرے چھوٹے بھائی کو یونیورسٹی روڈ پر صفورا چورنگی کے پاس ایک اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہوئے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔ دو عدد موٹرسائکل سوار ڈاکووں نے جنہیں بظاہر کسی بات کی جلدی  نا تھی، نہایت آرام سے اس سے تمام پیسے  چھینے، مزید جتنی نقدی مشین سے […]

Share

الگارتھم بمقابلہ لاگرتھم

آج  شام کرسٹوفر اسٹائن کی تصنیف “آٹومیٹ دس” پڑھتے ہوئے صفحہ ۱۰۲ پرلفظ  الگارتھم کی تاریخ پر مبنی ایک پیراگراف نظر آیا۔ اکثر و بیشتر لوگوں کو الگوردم اور لاگرتھم کے الفاظ میں اشتباہ ہوتا ہے ، یہ دونوں بلکل مختلف اصطلاحات ہیں اور دونوں  الخوارزمی سے منسلک نہیں۔  الگارتھم کسی مسئلے کوحل کرنے کے لیۓ ، اصول و ضوابط کی […]

Share

سقوط ڈھاکہ

اب کس کا جشن مناتے ہو؟ اس دیس کا جو تقسیم ہوا اب کس کے گیت سناتے ہو؟ اس تن من کا جو دونیم ہوا اس خواب کا جو ریزہ ریزہ ان آنکھوں‌ کی تقدیر ہوا اس نام کا جو ٹکڑا ٹکڑا گلیوں میں بے توقیر ہوا اس پرچم کا جس کی حرمت بازاروں میں […]

Share

محمد علی ردولوی پر تحقیقی مقالہ

چوہدری محمد علی ردولوی (۱۸۸۲ تا ۱۹۵۹) کا نام ہم نے پہل بار ضیا محی الدین کی محفل میں سنا۔ ان کے مضامین مثلا  بیوی کیسی ہونی چاہیے، میر باقر یا اپنئ بیٹی ہما خانم کے نام خط  نہایت عمدہ نثر پارے ہیں۔ اپنی صریح کم علمی کے باعث سوچا کہ احباب سے پتا کروں کہ یہ حضرت […]

Share

مرزا غالب اور تھینکس گیونگ کی ٹرکی

ڈاکٹر ہو کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر انکی ٹائم مشین استعمال کرتے ہوئے ہم نے مرزا نوشہ کو یوم تشکر یعنی تھینکس گیونگ پر ایک عدد ٹرکی بھجوائ۔ اس کا جواب موصول ہوا۔ پڑھیے اور مرزا کی ذائقہ شناسی پر سر دھنئے۔ بنام میان عدنان مسعود جود و کرم کے دسترخوان کا یہ ریزہ […]

Share

ژینت از قیصر تمکین

ژینت قیصر تمکین اردو کے ممتاز افسانہ نگار قیصر تمکین کی جانب سے دریاۓ گومتی سے ٹیمز تک ایک کہانی ایک عورت کی داستان، وہ ایک مصور تھی اور خود ایک تصویر. نمائش کا وقت ساتھہ بجے تھا مگر وہ چھ بجے سے پہلے ہی تیار ہو گیا اور بہت پر تکلف انداز میں پہلی […]

Share