عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: طنزومزاح

حیدرآبادی بریانی اور شروڈنگر کی بلی

طبعیات کا ایک مشہور لطیفہ ہے کہ ایک دفعہ سائنسدان ہائزنبرگ، شروڈنگر اور اوھم گاڑی میں جارہے تھے۔ ہائزنبرگ گاڑی چلا رہا تھا کہ ایک ٹریفک پولیس والے نے انکو تیز رفتاری کرنے پر روک لیا۔ پولیس افسر نے ہائزنبرگ سے پوچھا۔ پولیس افسر: جناب، آپکو علم ہے کہ آپ کس رفتار سے سفر کر […]

Share

مرزا غالب اور تھینکس گیونگ کی ٹرکی

ڈاکٹر ہو کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر انکی ٹائم مشین استعمال کرتے ہوئے ہم نے مرزا نوشہ کو یوم تشکر یعنی تھینکس گیونگ پر ایک عدد ٹرکی بھجوائ۔ اس کا جواب موصول ہوا۔ پڑھیے اور مرزا کی ذائقہ شناسی پر سر دھنئے۔ بنام میان عدنان مسعود جود و کرم کے دسترخوان کا یہ ریزہ […]

Share

عشاق کانفرنس

عشاق کانفرنس از محمد طارق طور مرزا صاحب کے ساتھ صرف علیک ، سلیک ہی کسی کو دکھی اور پریشان حال کرنے کے لئے کافی ہے اور میری بد قسمتی دیکھئے کہ موصوف میرے بے تکلف دوست ہیں. ان کی دوستی کا یہ زہر قاتل میں بچپن سے پی رہا ہوں اور میری سخت جانی […]

Share

نذر حیدرآباد کالونی، کراچی

 ریاست کا خومی ترانہ ہے یہ     سر راہ اک جیل خانہ ہے یہ یہ نکڑ پہ اک سہ دری ٹین کی      یہ ڈسپنسری بھائ یاسین کی یہ گھر ایک مرحوم استاد کا     علی اختر حیدرآباد کا یہ ہر دل میں اسٹیٹ کا ولولہ    یہ ہر شیروانی کا چوڑا […]

Share

المشاہدات فی کراوڈ سورس ایس ایم ایس شاعری

اپنی کم علمی میں ہم ہمیشہ یہی سمجھتے رہے کہ اردو شاعری پر جو ستم وصی شاہ نے ڈھاے ہیں، اسکی نظیر تاریخ کبھی نا پیش کر سکے گی لیکن ہمت کرنے والوں نے دل کی گلیوں پر بھی بہت کچھ لکھ مارا جس پر تبصرے کے لئے استاذ جعفر کا پریشاں ہیں پِنڈ کی جھَلّیاں، […]

Share

میراتھن دوڑنے کا غلط طریقہ – لاس اینجلس میراتھن کی تصویری روداد

آپ اسے شعراء اور ادباء کی نازک مزاجی کہئیے یا کچھ اور کہ اردو نثر و نظم میں دوڑنے والے کا کچھہ زیادہ تذکرہ نہیں ملتا. مرزا نوشہ تو دھول دھپے کے قطعی قائل نہ تھے اور نہ ہی رگوں میں دوڑنے پھرنے کے، اور یوسفی تو اپنی ناسازی طبع کا رونا کچھ یوں روتے […]

Share

قصہ شہر فرشتگاں کے اردو مشاعرے کا

اب آغاز قصے کا کرتا ہوں ذرا کان دھرکو سنو اور منصفی کرو دو درویش پہنچے مومن لاج پیرزادہ کا ترنم سننے دیکھا ہمارے وی سی صاحب تو غائب ہیں شاید کچھ تنظیمی کام آن پڑے ہوں پرحسیں ہاتھ کے کنگن والے وصی شاہ موجود سنا کہ موے فرنگیوں نے قاسم صاحب کو ویزا نہ […]

Share

دیسی لبرل کا تضاد، ایک خط

برادرم ابوعزام آداب و تسلیمات آپ کا پچھلا خط ملا، پڑھ کر دل باغ باغ ہوگیا، کیاکہنا ایسی آزادانہ فصاحت و بلاغت کا، قربان جائیے۔ قبلہ پاپوش میں لگائ کرن آفتاب کی، آپ کے علم وہنر  کے تو ہم قتیل ٹھرے، مگر بس یہ بات ہمارے درمیان ہی رہےکہ مسلک ہاے دیسی لبرلیت میں تعقل […]

Share

قصہ اردو بلاگران کے ساتھ ایک شام کا

ایک عرصہ دراز سے یہ تحریر ڈرافٹ کے خانے میں پڑی تھی تو سوچا اس کو  ملاقات کی سالگرہ سے قبل شائع کردیا جاے۔  تاخیر کی معذرت۔ میر امن نے کیا خوب کہا کہ سچ ہے جب کچھ بن نہیں آتا۔ تب خدا ہی یاد آتا ہے نہیں تو اپنی اپنی تدبیر میں ہر ایک […]

Share

گریجویٹ اسکول کے طلبہ کی کہانی، ایک فلم کی زبانی

پروفیسر صاحب رحم کریں، اگر میرا پی ایچ ڈی مکمل نہیں ہوا تو میں کیا کروں گا، میرے پاس تو کوئ بیک اپ پلان بھی نہیں میاں، یہ تو تمہیں کیلٹیک میں داخلے سے قبل سوچنا چاہیے تھا، کسی چھوٹی موٹی یونیورسٹی میں چلے جاتے اگر یہ بات تھی تو، ایم آئ ٹی تھی نا۔ […]

Share