عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Monthly Archives: January, 2012

تنقید کی موت از قیصر تمکین کا تعارف – دوسرا اور آخری حصہ

گذشتہ سے پیوستہ  قیصر تمکین صاحب کی اردو زبان سے دلی محبت اور اسکی شکست و ریخت پر جلنا کڑھنا،  آپکی تحاریر میں متعدد بار دکھائ دیتا ہے۔  اسی زمن میں رطب اللسان ہیں۔ بہرحال یہاں کہنا صرف یہ تھا کہ بیسویں صدی جو ہماری زبان کی ترقی کے امکانات کی صدی تھی جس میں […]

Share

زندگی سے ڈرتے ہو؟ : ن م راشد

زندگی سے ڈرتے ہو؟ زندگی تو تم بھی ہو، زندگی تو ہم بھی ہیں! آدمی سے ڈرتے ہو؟ آدمی تو تم بھی ہو، آدمی تو ہم بھی ہیں! آدمی زباں بھی ہے، آدمی بیاں بھی ہے، اس سے تم نہیں ڈرتے! حرف اور معنی کے رشتہ ہائے آہن سے، آدمی ہے وابستہ آدمی کے دامن […]

Share

تنقید کی موت از قیصر تمکین کا تعارف – حصہ اول

تنقید کی موت محترم قیصر تمکین صاحب کے مضامین کا ایک بیش قیمت مجموعہ ہے جسے راقم کی راے میں اردو نقد و نظر سے سے محبت رکھنے والے ہر قاری کو ضرور پڑھنا چاہیے ۔ صاحب تحریر کی اس کتاب پر نظر اردو کی عالمی کانفرنس کے دوران پڑی اور اس طرح اس نابغہ روزگار […]

Share

قرارداد سال نو – ۵۲ ہفتوں میں ۵۲ کتابیں

تو جناب قصہ کچھ یوں ہے کہ ۵۲ ہفتوں میں ۵۲ کتابوں کی تحریک سے متاثر ہوکر ہم نے بھی اپنے نئے سال کی قراردادوں میں یہ بات شامل کی کہ ہر ہفتے ایک عدد کتاب ختم کی جائے۔ ان کتابوں کا انتخاب مشکل امر ٹہرا۔ اس سلسلے میں ہم نے مختلف بہترین کتب کی […]

Share

سوپا کا سیاپا

جیت گیا انٹرنیٹ، اور ہار گیا سوپا کا کالا قانون۔ اچھی خبر ہے کہ ذرائع ابلاغ کی طاقنتور لابی کے سامنےایک عام آدمی اور انٹرنیٹ کی آزاد معیشیت کی جیت ہوئ یا ہمیں ایسا لگا کیونکہ کنسپریسی تھیورسٹ تو اس میں بھی اپنی ہی چت اور اپنی ہی پٹ کا قانون ضرور لاگو کریں گے۔ […]

Share

مذہب کے نام پر قتل و غارت گری

تمثیلی منطق ،خیالی ڈیٹا اور مذہبی تعصبات کی مستعارانہ فکر سےلبریز افراد اکثر یہ دعوی کرتے دکھائ دیتے ہیں کہ دنیا کی تاریخ میں  مذہب کے نام پر سب سے زیادہ قتل و غارت گری ہوئی ہے۔ اس بے بنیاد و بے اصل دعوے پر سر پیٹنے کو دل چاہتا ہے، اپنا نہیں بلکہ دعوی […]

Share

گواہرِاسپاٹیفائی

اسپاٹیفائی کی سروس حال ہی میں استعمال کرنا شروع کی جس کی بنیادی وجہ اس پر بڑے پیمانے پر موجود اردو، فارسی اور عربی زبان کے مجموعات ہیں۔ اس سروس کی اچھی بات یہ ہے کہ آپ مختلف ڈوائسز پر پلے لسٹ بنا کر اسے آف لائن سن سکتے ہیں۔ اسپاٹیفائی پر ہمیں ضیا محی […]

Share

اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز از محمد حنیف کا مختصر تعارف

کل شب کافی عرصے بعد انگریزی کی ایک نان فکشن کتاب کے دو سو کے قریب صفحات ایک نشست میں ختم کیے، باقی اس سے قبل پورے ہفتےمیں مختلف مواقع میں پڑھ چکا تھا، غالبا اس سے پہلے لایف آف پای ہی ایسی نان فکشن کتاب تھی جس کے انداز بیاں نے توجہ کو اس […]

Share

دیسی لبرل کا المیہ – ایک خط

برادرم ابوعزام آداب و تسلیمات امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ آج سوچا کہ کچھ حال دل لکھوں، کچھ فگار انگلیوں کی بات ہو اور کچھ خامہ خونچکاں کی۔ آج سہ پہر سے وہ کیفیت وارد ہےجس پر علامہ نے خوب فرمایا !یقیں مثلِ خلیلؑ آتش نشینی !یقیں اللہ مستی، خود گزینی سُن اے تہذیبِ حاضر […]

Share

!چین کی ترقی

 قیصر تمکین صاحب کی کتاب تنقید کی موت میں منصورہ احمد کی مندرجہ ذیل مختصر نظم ایک استفہامیے کے طور پر موجود ہے۔ !مرے مالک تجھے تو علم ہی ہوگا جو بچپن سے بڑھاپے میں چلے جاتے ہیں ان سب کی جوانی کون جیتا ہے؟  مجھ سے اکثر احباب اس بات پر نالاں رہتے ہیں […]

Share