عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: عمومیات

امریکی فٹبال – ایک معمہ ہے سمجھنے کا نا سمجھانے کا

سوپر بال کی آمد آمد ہے مگر ہم دیسیوں کے لیے امریکی فٹبال ہمیشہ سے ایک معمہ رہا ہے۔ پہلا سوال  تو یہ کہ اسے فٹبال کہا ہی کیوں جاتا ہے جبکہ کھلاڑی  بیضوی شکل کی انڈا نما بال ہاتھ میں اٹھائے اٹھائے پھرتے ہوں،  ہیں، بعض لوگ اسے رگبی کہنے پر مصر ہوتے ہیں […]

Share

جارج ثانی کا خط بنام خلیفہ اندلس – ایک جعل سازی

کچھ عرصے سے جارج ثانی کا خط بنام خلیفہ اندلس -مختلف گروپوں وغیرہ میں پوسٹ ہوتا رہا ہے، اور ہم بڑے فخر کے ساتھ مطیع و فرمانبردار جارج ثانی کو هشام الثالث کی داخلے کی درخواست کو شئیر کرتے ہوئے اپنے تابندہ ماضی کو یاد کرتے ہیں۔ معذرت کے ساتھ اسکی بابت عرض کرتا چلوں […]

Share

علامہ اقبال کے گمشدہ دیوان رموز ٹوئٹری کا تنقیدی جائزہ

شاعر مشرق پر سرقے کے الزامات تو کوئی خیر کوئی ایسی نئی بات نہیں-حاسدین نے کہا کہ خوشحال خاں خٹک کا کلام چراتے ہیں، کچھ نے کہا کہ نطشے کے سوپر مین کو مشرف با اسلام کیا اور فلسفہ خودی پڑھا کر جبرا مرد مومن بنایا ، ائن رینڈ کا جان گالٹ بحرحال امتداد زمانہ […]

Share

نارملائزیشن اور تصور ریاست مدینہ

آج ایک عزیز دوست کی یہ پوسٹ دیکھی تو دلی صدمہ ہوا۔ کچھ عرصے سے ریاست مدینہ کی اصطلاح کی تضحیک کا ایک رجحان نظر آرہا ہے تو سوچا اسکی طرف توجہ مبذول کراتا چلوں۔ نارملائزیشن سے مراد کسی طور طریقے، اصطلاح، یا رواج کو اسطرح عام کرنا ہے کہ اس کو معاشرتی قبولیت حاصل […]

Share

بوڑھا

ٹوائلاٹ زون ٹی وی سیریل کی ایک قسط ‘کک دا کین‘ دیکھ کر بڑھاپے کی اصل کا خیال آیا. اس قسط میں ایک سن رسیدہ شخص جو اولڈ ہوم میں اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ رہتا ہے اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ ان کے بوڑھے ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے بچوں […]

Share

مطالعہ2.0 – ای ریڈر، صوتی کتب اور قدامت پسند کتابی کیڑے

  مندرجہ ذیل تبصرہ ، ۔ کنڈل، پیپروائٹ، آئ پیڈ، نک، وغیرہ کے بارے میں یہ راے ہماری ای بک ریڈرز کے ساتھ  کئی سالوں کی رفاقت و رقابت کے تجربوں کا نچوڑ ہے اور قاری کا  نشان میل بالکل مختلف ہوسکتا  ہے۔ برقی کتاب یا ای بک سے ہماری دیرینہ عداوت کوئ ڈھکی چھپی پات نہیں۔ […]

Share

المشاہدات فی کراوڈ سورس ایس ایم ایس شاعری

اپنی کم علمی میں ہم ہمیشہ یہی سمجھتے رہے کہ اردو شاعری پر جو ستم وصی شاہ نے ڈھاے ہیں، اسکی نظیر تاریخ کبھی نا پیش کر سکے گی لیکن ہمت کرنے والوں نے دل کی گلیوں پر بھی بہت کچھ لکھ مارا جس پر تبصرے کے لئے استاذ جعفر کا پریشاں ہیں پِنڈ کی جھَلّیاں، […]

Share

محمد عبدالغنی، ایک عہد ساز شخصیت

میرے بزرگ محمد عبدالغنی کو ہم سے جدا ہوے آج چھ برس کا عرصہ ہو چلا ہے۔ اس ضمن میں ایک یادگاری مضمون قارئین کی نظر ہے۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرماے، آمین۔ دی شیخ با چراغ ہمی گشت گردِ شہر کز دیو و دد ملولم و انسانم آرزوست اخلاق و شرافت ، علم دوستی، […]

Share

میراتھن دوڑنے کا غلط طریقہ – لاس اینجلس میراتھن کی تصویری روداد

آپ اسے شعراء اور ادباء کی نازک مزاجی کہئیے یا کچھ اور کہ اردو نثر و نظم میں دوڑنے والے کا کچھہ زیادہ تذکرہ نہیں ملتا. مرزا نوشہ تو دھول دھپے کے قطعی قائل نہ تھے اور نہ ہی رگوں میں دوڑنے پھرنے کے، اور یوسفی تو اپنی ناسازی طبع کا رونا کچھ یوں روتے […]

Share

بیگ صاحب اور فحاشی کی بے محابہ تعریفیں

جامعہ کراچی کے ہمارے ایک عزیز دوست فراز حیدرآبادی المعروف بیگ صاحب فحاشی کی تعریف  میں رطب اللسان ہوئے۔ گو راقم انکی ساری باتوں سے متفق نہیں لیکن پھر بھی یہ تحریر قابل مطالعہ ہے کہ مکالمہ تو شروع ہو شرم اک اداے ناز ہے‘ اپنے ہی سے سہی ہیں کتنے بے حجاب کہ‘ ہیں […]

Share