عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: طنزومزاح

ڈاکٹر شیلڈن کوپر کا اردو بلاگران کے نام ایک تعارفی خط

عزیزاردو بلاگران، ہیلو آپ کا شائد مجھ سے غائبانہ تعارف ہو کہ مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ آپ میں سے بہت میرے فن کے قدردان ہیں۔ چونکہ عاجزی و تواضع سے میں کچھ متصف نہیں لہذا شکریہ وغیرہ کے تکلفات سے بندے کو  یکسرآزاد سمجھیں۔ آپ کو یقینا میری اردو پر حیرت ہورہی ہوگی۔ […]

Share

کاش کہیں سے تھوڑی عقل مل جاتی

تو اوریا مقبول جان صاحب کا بڑا بھلا ہوجاتا۔ ایک تو احباب نے ان سوڈو انٹیلیکچولز کے لنک بھیج بھیج کر ناک میں دم کر رکھا ہے اوربندہ مروت میں یہ بھی نہیں کہ سکتا کہ بھائ، ایسی بے پرکی تو ہم نے مظہر کلیم سے بھی نا سنی، آپ کو ذرا احساس تو ہونا […]

Share

برٹانیکا اب ہم میں نہیں رہے

 ہاے برقی کتاب، تیرا برا ہو کہ تو نے ہم سے ایک ۲۴۴ سالہ ہمدم دیرینہ، انسائکلوپیڈیا برٹانیکا چھین لیا۔ اب بتا کہ پطرس کے انجام بخیر پر کنڈل کا تکیہ لگایا جاے گا؟ ہم تو بس اس نثر کو  روتے ہیں کہ اس دور عدو کتب ہاے ورق میں اسکا کیا مماثل ہو۔ پطرس۔۔ […]

Share

اپنے حصے کے بے وقوف

ہر قوم کو اپنے حصے کے بیوقوفوں کا کوٹہ ضرور ملتا ہے، یہ دنیا کی تکنیکی طور پر سب سے زیادہ ترقی یافتہ قوم کے لوگ ہیں، ملاحظہ کریں۔

Share

جینٹلمین بسمہ اللہ از اشفاق حسین

مزاح کے عہد یوسفی میں رہنے اور یوسفی پڑھ لینے کے بعد اکثر یہ بیماری لاحق ہو جاتی ہے کہ ایرے غیرے کسی مزاح نگار کو خاطر میں لانے کا قطعی دل نہیں چاہتا اور وہ بھی ایک سابق فوجی کو، بھلا فوج اور مزاح کا کیا ربط۔ لیکن  جینٹلمین بسمہ اللہ از اشفاق حسین […]

Share

کولیٹز کنجیکچر، ابن عربی اور وحدت الوجود

مطالعہ کتب ہاے مقالہ جات و فصوص الحکم از ابن عربی و متحرک الگارتھمز کی روز و شب تفکیر سے درج زیل تھیورم عدم سے وجود میں آیا ۔ شائد ادراک محاورہ جات اہل تصوف و حسابی تکنیکی استعداد کے بغیر استفادہ ممکن نا ہو۔ اس امر کلی موجود خارجی کا وجود ترتیب اثر میں […]

Share

زمین ساکن ہے

جہلِ خرد نے دن يہ دکھائے گھٹ گئے انساں، بڑھ گئے سائے آداب و اصول مباحثت میں استدلال و منطق تو خیرجزو اعظم ٹھرا، لیکن کچھ خیال علم و ہنرکا بھی ہو تو نورعلی نور۔ اگلے روز سیارہ جات فلک کے طفیل اتصال کردہ   انٹرنیٹ پر زمین کے ساکن ہونے کا مژدہ پڑا، طبعیت […]

Share

اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز از محمد حنیف کا مختصر تعارف

کل شب کافی عرصے بعد انگریزی کی ایک نان فکشن کتاب کے دو سو کے قریب صفحات ایک نشست میں ختم کیے، باقی اس سے قبل پورے ہفتےمیں مختلف مواقع میں پڑھ چکا تھا، غالبا اس سے پہلے لایف آف پای ہی ایسی نان فکشن کتاب تھی جس کے انداز بیاں نے توجہ کو اس […]

Share

دیسی لبرل کا المیہ – ایک خط

برادرم ابوعزام آداب و تسلیمات امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ آج سوچا کہ کچھ حال دل لکھوں، کچھ فگار انگلیوں کی بات ہو اور کچھ خامہ خونچکاں کی۔ آج سہ پہر سے وہ کیفیت وارد ہےجس پر علامہ نے خوب فرمایا !یقیں مثلِ خلیلؑ آتش نشینی !یقیں اللہ مستی، خود گزینی سُن اے تہذیبِ حاضر […]

Share

یہودی سازشیں اور قانون مسعودی

انٹرنیٹ کے تبصروں کے لئے گوڈون کا قانون ایک دلچسپ مشاہدے پر مبنی ہے۔ اس فکاہیہ قانون کی رو سے جیسے جیسے کسی بھی موضوع پر تبصروں کا حجم طویل ہوتا جاتا ہے، ویسے ویسے اس بات کا امکان بڑھتا جائے گا کہ صاحب تبصرہ ، صاحب مضمون کو یا کسی تبصرہ نگار کو ہٹلر […]

Share