عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: مذہب

مذہب کے نام پر قتل و غارت گری

تمثیلی منطق ،خیالی ڈیٹا اور مذہبی تعصبات کی مستعارانہ فکر سےلبریز افراد اکثر یہ دعوی کرتے دکھائ دیتے ہیں کہ دنیا کی تاریخ میں  مذہب کے نام پر سب سے زیادہ قتل و غارت گری ہوئی ہے۔ اس بے بنیاد و بے اصل دعوے پر سر پیٹنے کو دل چاہتا ہے، اپنا نہیں بلکہ دعوی […]

Share

دیسی لبرل کا المیہ – ایک خط

برادرم ابوعزام آداب و تسلیمات امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ آج سوچا کہ کچھ حال دل لکھوں، کچھ فگار انگلیوں کی بات ہو اور کچھ خامہ خونچکاں کی۔ آج سہ پہر سے وہ کیفیت وارد ہےجس پر علامہ نے خوب فرمایا !یقیں مثلِ خلیلؑ آتش نشینی !یقیں اللہ مستی، خود گزینی سُن اے تہذیبِ حاضر […]

Share

حرم کا تحفہ

زندگی انساں کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں دم ہوا کی موج ہے، رم کے سوا کچھ بھی نہیں گل تبسم کہہ رہا تھا زندگانی کو مگر شمع بولی، گریۂ غم کے سوا کچھ بھی نہیں راز ہستی راز ہے جب تک کوئی محرم نہ ہو کھل گیا جس دم تو محرم کے […]

Share

اینکڈوٹل ایوڈنس، مغالطه منطقی اور سنیتا ولیمز

حکایتی دلیل یا ‘اینکڈوٹل ایوڈنس’ خصوصی طور پر چنے گئے کسی ایسے واقعے کو کہا جاتا ہے جو کہ ایک نوع عمومی کے رجحان کی صفت کو صحیح طور پر بیان نہیں کرتا۔ اسے بسا اوقات کج بحثی میں دلیل کی مضبوطی کے ثبوت کے لئے خصوصی طور پر چنا جاتا ہے لیکن مزید تحقیق […]

Share

ایک مختصر مکالمہ

وہ: مملکت خداداد کے حالات اس قدر دگرگوں ہیں کہ کیا بتائیں۔ کرپشن، لوٹ مار، بےامنی، قتل و غارت گری، انسانی جان ارزاں ہے، آپ کچھ حل تجویز کریں۔ میں: حکومت الٰہیہ کا قیام۔ اللہ کو حاکمِ حقیقی مان کر پوری انفرادی و اجتماعی زندگی اس کی محکومیت میں بسر کرنے کا اجتماعی عزم۔  زندگی […]

Share

اندھا اعتقاد

گذشتہ شب صلوۃ القیام سے قبل ہماری مسجد میں والڑ سانچیز نےشہادت حق ادا کی۔ برادر والٹر نے ایمان کی اس حلاوت کو محسوس کیا جس کو ایک دہریہ اور نیچری نوعی اختلال خلقی پر منظبق کرتا , ہاے کمبخت تو نے پی ہی نہیں. تمام مسلمانوں کی طرح میرا اپنے رب کی ربوبیت اور […]

Share

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

کسی غمگسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیا کہ جو میرے غم میں گھلا کیا اسے میں نے دل سے بھلا دیا جو جمال روئے حیات تھا، جو دلیل راہ نجات تھا اسی راہبر کے نقوش پا کو مسافروں نے مٹا دیا میں تیرے مزار کی جالیوں ہی کی مدحتوں میں مگن […]

Share

تعصبانہ القابات اور مکارم اخلاق

چپکے سے کھانا کھاتے ہو یا بلاوں اس چپٹے کو؟ ہیوسٹن شہر کے اس حلال چاینیز ریسٹورانٹ میں جب یہ آواز میرے کان میں پڑی تو پہلے تو کچھ لمحوں کے لئے اپنی سماعت پر یقین نا آیا لیکن بعد میں صاحب گفتگو کو دیکھا تو ایک والد بزرگوار اپنے جگر گوشے کو کھانا نا […]

Share

لبرلزم کا الگارتھم

کل سویرے بٹ صاحب تشریف لے آئے ۔تکلفات و اداب و تسلیمات کے بعد گویا ہوئے کہ میاں، ہمیں اس بات پر سخت اعتراض ہے کہ ثنائی تلاش ‘باینری سرچ’ کے طریق عمل / خوارزمية  ‘الگارتھم’ کی اوسط پیچیدگی لاگ این کیوں ہے؟ ہم اس کے قطعی قائل نہیں۔ ہم نے ڈرتے ڈرتے پوچھا کہ […]

Share

وجود خداوندی، سائنس اور اسٹیفن ہاکنگ

قران سائنس کی کتاب نہیں، اسی طرح جس طرح قران فلسفے، منطق یا تاریخ کی کتاب نہیں حالانکہ اس سر چشمہ ہدایت میں بہت سے مختلف النواع مضامین کا بیا ن ہے ۔ یہ الہامی احکامات  کا وہ سرچشمہ ہے جس سے ہدایت حاصل کرنے کے لئے ایک بنیادی شرط لگائی گئی ہے اور وہ […]

Share