عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: مشاہدات

کوانٹم طبعیات اور ہگز بوسون

 اگر آپ نے راقم کی طرح نوے کی دہائ میں کالج اور جامعہ کی تعلیم مکمل کی ہو تو آپکو یاد ہوگا کہ ہمارے نصاب میں کوانٹم طبعیات کے بارے میں کچھ  زیادہ  تذکرہ نا ہوتا تھا ۔ذراتی طبعیات مں کوارکس کا ذکر تو سنا لیکن اس کی اسپن اور چارم سے کوئ خاص یاداللہ […]

Share

ایک مشاعرہ ہاے فرنگ کی مختصر روداد

جب سے ہمارے عزیز دوست راشد کامران نے چوغہ انٹرورٹیہ پہنا ہے یا یہ کہا جائے کہ کلازٹ میں جا بسے ہیں، ہمیں ادبی محفلیں اکیلے ہی نمٹانی پڑ رہی ہیں۔ اسی طرح کی ایک محفل مشاعرہ لاس اینجلس ٹایمز کے کتب میلے میں بھی برپا تھی جہاں پہنچ کر ہم نے سوچا کہ چلو […]

Share

!اسما محفوظ، تیری جرات کو سلام

اگر آپ اپنے ملک میں ہونے والی تحریک آزادی کے ایک سرگرم  ثقہ کارکن ہوں، امریکہ میں موجود ہوں اور آپکی اپنی فوجی حکومت آپکے لیے گرفتاری کا پروانہ جاری کردے تو آپ کیا کریں گے؟ سیاسی پناہ کی درخواست یا پھر ممکنہ قیدوبند میں واپسی؟ ہم میں سے بہت سوں کے لیے یہ سوال […]

Share

دو نظریاتی ریاستیں

سنہ ۱۹۴۷/۴۸ میں دو عدد نظریاتی ریاستی معرض وجود میں آئ تھیں جن کی بنا قومیتوں کی مذہبی بنیاد پر تقسیم تھی۔ نظریے پر عمل کتنا ہوا، اس کا اندازہ ان دو سرخیوں سے ہوجاتا ہے۔ سابق اسرائلی صدر موسے کاستو کو عدلیہ نے سات سال قید کی سزا سنا دی۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے […]

Share

گریجویٹ اسکول کے طلبہ کی کہانی، ایک فلم کی زبانی

پروفیسر صاحب رحم کریں، اگر میرا پی ایچ ڈی مکمل نہیں ہوا تو میں کیا کروں گا، میرے پاس تو کوئ بیک اپ پلان بھی نہیں میاں، یہ تو تمہیں کیلٹیک میں داخلے سے قبل سوچنا چاہیے تھا، کسی چھوٹی موٹی یونیورسٹی میں چلے جاتے اگر یہ بات تھی تو، ایم آئ ٹی تھی نا۔ […]

Share

محرمات اور انسانی قوانین- اسفل السافلین

بی بی سی پر یہ عبرت انگیز خبر پڑھی، کہ نکاح محرمات کے بنیادی ‘انسانی حق آزادی’ کو یورپی عدالت نے تسلیم کرنے سے انکار کردی,، اگر یہی نفرین فعل چار سو میل دور بیلجیم یا فرانس میں ہوتا تو قابل مواخذہ نا ٹہرتا، کیا بات ہے انسانی قوانین آزادی کی۔  لیکن قوانین جمہور و لبرلزم […]

Share

کھوکھلے خواب

مارچ ۲۳ کے تناظر میں لکھی گئی یہ تحریر تو شائد کلمہ ابتذال کلیشے ہی قرار پاے لیکن بقول فیض، کبھی کبھی ایسا بھی لکھنا چاہیے۔ یہ لوگ کون ہیں اور کونسے خواب دیکھ رہے ہیں؟ کیا یہی وہ رویا اقبال ہے جس کا چہار دانگ عالم چرچا ہے، کیا یہی وہ خواب ہیں جس کی […]

Share

اپنے حصے کے بے وقوف

ہر قوم کو اپنے حصے کے بیوقوفوں کا کوٹہ ضرور ملتا ہے، یہ دنیا کی تکنیکی طور پر سب سے زیادہ ترقی یافتہ قوم کے لوگ ہیں، ملاحظہ کریں۔

Share

خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِيْنٍ

“حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آپ کے جسم میں ہر ایٹم ایک منفجر یا پھٹے ہوے ستارے سے آیا ہے،  آپ کےبائیں ہاتھ میں جو ایٹم ہیں وہ شاید وہ کسی دوسرے ستارے سے آے ہوں اور  دائیں ہاتھ  کے جوہر کسی مختلف ستارے کی باقیات ہوں. طبعیات میں یہ واقعی سب سے زیادہ شاعرانہ بات ہوسکتی ہے جو میرے علم میں ہے۔۔۔ آپ سب ستاروں کی مٹی ہیں۔” لارنس کراس، […]

Share

وسعت کائنات کی ایک جھلک

وسعت کائنات کی ایک نہایت خوبصورت تصویری جھلک۔ فبای الا ربکما تکذبان

Share