عدنان مسعود کی سخن آرایاں۔ دروغ برگردن قاری

Category Archives: عمومیات

وہ دن ہوا ہوئے

کرٹکل تھنکنگ بڑی بری بلا ہے کہ زندگی سے افسانویت اور واقعہ سے نقش خیال چھین لیتی ہے۔ اب حکایاتوں و کہانیوں سے مزا اٹھ سا گیا ہے کہ اگر منہ سے آگ اگلتے اژدھوں، بولتے مرغوں یا ڈاکٹر کی ممکنہ ندامت کے خوف سے غلط داڑھ نکلوا لینے والے نوابین کے حسن سلوک کے […]

Share

!دوروست ترک

یہ واقعہ ہمارے ساتھ تقریبا ایک ماہ پہلے استنبول میں پیش آیا، جب سے ہم دوستوں کو سنا کر انہیں‌ بور کر رہے ہیں، اب آپ قارئین کی دلچسپی کے لئے بلاگ کی نظر کرتے ہیں۔ سلطان احمد کا‌ ضلع استنبول کے انتالیس اضلاع میں سے ایک ہے۔ مشہور زمانہ نیلی مسجد جامع سلطان احمد، […]

Share

تجریدی خیال اور پکاسو

سیتھ گوڈن کو دور جدید کا ڈیل کارنیگی قرار دیا جائےتو کچھ غلط نا ہوگا۔ان کی نئی ٹکنالوجی اور جدید کاروباری نظریات پر گہری نظر ہے جس کا اثر ان کی تحاریر میں بدرجہ اتم پایا جاتا ہے۔ سیتھ ایک متاثر کن مصنف اور مقرر ہیں‌ جن  کی ندرت خیال اور صاف سیدھی بات کرنے […]

Share

اندھا اعتقاد

گذشتہ شب صلوۃ القیام سے قبل ہماری مسجد میں والڑ سانچیز نےشہادت حق ادا کی۔ برادر والٹر نے ایمان کی اس حلاوت کو محسوس کیا جس کو ایک دہریہ اور نیچری نوعی اختلال خلقی پر منظبق کرتا , ہاے کمبخت تو نے پی ہی نہیں. تمام مسلمانوں کی طرح میرا اپنے رب کی ربوبیت اور […]

Share

مظلومیت سنڈروم

برا ہو نگوڑے نورڈک آنڈرس کا کہ اس نے مجروحیت کے اس چراغ باصفا کی لو کو پھر سے بھڑکا دیا جسے امتداد زمانہ نے کچھ دیر سے ٹھنڈا کر رکھا تھا۔ اک ثقہ وکٹمالجی طبیب مظلومیت کے اس سنڈروم کی علامات بتاتا ہے کہ جب ہر محراب و منبر سے ایک ہی صداغم و […]

Share

برادرم بن یامین کو اردو بلاگنگ میں‌خوش آمدید

ہمارے ایک عزیز دوست اور اردو میں بچوں کے رسائل کے ادیب برادرم بن یامین (قلمی نام) نے بے حد اصرار کے بعد بالآخر اردو بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ http://www.theurdublog.com ان کے اردو بلاگز “کھلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ – بن یامین کے قلم سے” پر پڑھے جاسکتے […]

Share

ہفتہ کتب و کتب خانہ : ایلوئن شرمین لائبریری کا تعارف

بلاگستان پر ہفتہ کتب و کتب خانہ کا آغاز ہوا تو ہم نے سوچا کہ اپنی مادر علمی نووا ساوتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے مرکزی کتب خانے کے بارے میں کچھ لکھتے چلیں۔ ٣٥٠٠٠ مربع فٹ پر قائم اس کتب خانے کا مکمل نام “ایلوئن شرمن لائبریری ،مرکز تحقیق و انفارمیشن ٹیکنالوجی ” ہے۔یہ امریکی ریاست […]

Share

سیون ہیبٹس آف ہایلی افیکٹیو روزہ دار

جیسا کہ آپ عنوان سے سمجھ گئے ہونگے، یہ اسٹیون کوئی کی مشہور زمانہ کتاب کی طرز پر ایک مختصر پوسٹ ہے۔ فضائل رمضان پر ساتھی بلاگران کی بہترین تحاریر سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اس مضمون کا مقصد ماہ رمضان کے حوالے سے کچھ عملی پرسنل آرگنائزیشنل اسکلز یا ذاتی نظم و ضبط […]

Share

اداروں کا استحکام – کامیابی کی کلید

اخبارات میں خبر گرم ہے کہ صدر اوبامہ نے جنرل میک کرسٹل کو برطرف کردیا۔ جنرل صاحب نے کمانڈر انچیف (صدر مملکت) سے اپنے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پرمعذرت کی اور    امریکی حکومت کے اعلی اہلکاروں اور افغانستان میں امریکی سفیر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس فور اسٹار […]

Share

تہذیبی نرگسیت -ایک تہذیبی مرعوب کی سرگذشت کا اصولی جواب – حصہ دوم

پچھلے حصہ میں ہم نے’تہذیبی نرگسیت’  کے بنیادی تضادات اور نصوص قطعیہ پر اس کے اعترضات پراجمالی روشنی ڈالی تھی ۔ اس قسط میں ہمارا منشا ہے کہ مذید تفصیل سے اس کی سطحیت کو اجاگر کریں ۔ اس زمن میں ہماری کوشش یہ ہوگی کہ مختصر پیرائے میں حصہ اول پر کئے جانے والے […]

Share